نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کسانوں نے بی جے پی ایم ایل اے کی دھلائی کردی،کپڑے بھی اتار ۔ویڈیو وائرل

ملوت۔مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین نئے زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کی ناراضگی اب بی جے پی لیڈروں کو جھیلنی پڑ رہی ہے۔ ایک واقعہ میں پنجاب واقع ملوت شہر کے ابوہر سے بی جے پی رکن اسمبلی ارون نارنگ کو اس غصے کا شکار ہونا پڑا۔ مظاہرین کے ساتھ ہوئی دھکّا-مکّی میں رکن اسمبلی کے کپڑے بری طرح پھٹ گئے۔   کیا گیا اور ان کی گاڑی پر کالی سیاہی بھی پھینکی گئی۔ ہوا یوں کہ بی جے پی رکن اسمبلی میڈیا سے بات کرنے کے لیے مکتسر ضلع واقع ملوٹ علاقے میں بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے تو وہاں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں نے انھیں روک لیا۔ مظاہرین نے رکن اسمبلی ارون نارنگ سے کہا کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف ہیں۔ مظاہرین نے رکن اسمبلی کو راستے میں ہی روک لیا اور وہ آگے نہیں بڑھ سکے۔ اسی افرا تفری میں کچھ لوگوں کے ساتھ ان کی دھکّا-مکّی ہوئی جس میں ان کے کپڑے پھٹ گئے۔ اس کے بعد رکن اسمبلی وہاں سے فوراً ہی واپس ہو گئے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے رکن اسمبلی کی گاڑی پر سیاہ رنگ بھی لگا دیا۔ رکن اسمبلی کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔   قابل ذکر ہے کہ کسان مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے

ناسک ضلع میں ایک ہفتے کیلئے سخت پابندیوں کا نفاذ

 ناسک ضلع میں ایک ہفتے کیلئے سخت پابندیوں کا نفاذ ، شہریان نے اگر تعاون نہیں کیا تو ضلع میں 2 اپریل کو لاک ڈاؤن پر فیصلہ : رابطہ وزیر چھگن بھجبل on March 26, 2021 ناسک ضلع میں ایک ہفتے کیلئے سخت پابندیوں کا نفاذ ،  شہریان نے اگر تعاون نہیں کیا تو ضلع میں 2 اپریل کو لاک ڈاؤن پر فیصلہ : رابطہ وزیر چھگن بھجبل آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے والی ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی  شہریان کو ہیلپ لائن کے ساتھ آن لائن پورٹل کے ذریعے اسپتالوں میں دستیاب بیڈز کی معلومات دی جائے گی   ناسک / ضلع میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایک ہفتہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا جائے گا اور اگر شہری اس صورتحال میں تعاون نہیں کرتے ہیں تو  2 اپریل کو لاک ڈاؤن کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا اسطرح کا اظہار خیال ناسک ضلع کے رابطہ  وزیر چھگن بھجبل نے کلیکٹریٹ کے پلاننگ ہال میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ، پولیس کمشنر دیپک پانڈے ، میونسپل کمشنر کیلاس جادھاو ، دیہی ایس پی سچن پاٹل ، ضلع پریشد چیف لینا