نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بی جے پی لیڈر سے تنگ آکر خاتون نے کی خودکشی۔بی جے پی لیڈر اور پولیس انسپیکٹر سمیت 12 افراد کے خلاف معاملہ درج۔

لدھیانہ: پنجاب کے شہر لدھیانہ میں تین دن پہلے ایک خاتون کی خودکشی سے متعلق حادثے میں ایک بی جے پی رہنما اور ایک پولیس انسپکٹر سمیت 12 افراد کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ پوجا نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ میں لکھا تھا کہ اس کے والد کی موت کے بعد 2013 میں ملزموں نے دھوکے سے ان کی جائداد کی رجسٹری اپنے نام کروا لی تھی اور اب ان پر جائداد سے قبضہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور متاثر کیا جا رہا تھا۔ پوجا نے گزشتہ 2 جولائی کو کوئی زہریلی شئے کھا لی تھی جس کے بعد اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ بعد میں علاج کے دوران ہی پوجا موت ہو گئی۔ پولیس نے پوجا کے منھ بولے بھائی نودیپ کی شکایت کی تفتیش کے بعد 12 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ جن کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ان میں بی جے پی کے رہنما اور وارڈ نمبر 84 سے وارڈ ممبر سریندر کمار اٹوال، ان کا بیٹا (جو پنجاب پولیس میں انسپکٹر ہے) بیٹن کمار، ساجن اٹوال، پون اٹوال، جسپال سنگھ، بابی ڈھلّ، گُرچرن سنگھ چنّی ڈھل، رویندر سنگھ، پردیپ کمار، پوجا کی بہنو

چیف منسٹر مہاراشٹر نے سائرہ بانو کو پُرسہ دیا۔بالیووڈ اداکار شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان) کا انتقال

ممبئی _ بالی ووڈ کے افسانوی اداکار دلیپ کمار کے انتقال کے فوری بعد مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے ممبئی میں دلیپ کمار کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔  ٹھاکرے نے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیا ۔اور ریاستی حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کی میت پر پھول مالا چڑھا کر خراج پیش کیا۔

کیا یہ 2022 یو پی الیکشن کیلئے کوئی چال تو نہیں۔داعیان اسلام کی گرفتاری کس لئے؟

✍️مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ———————————— اتر پردیش میں ۲۰۲۲ء اسمبلی انتخاب ہونا ہے ، یوگی حکومت کی کارکردگی سے وہاں کے ہندو مسلمان مطمئن نہیں ہیں، ایسے میں وہاں بی جے پی کو کوئی ایسا مُدّاچاہیے، جس سے غیر مسلموں کو متحد کیا جا سکے، ظاہر ہے یہ کام مسلمانوں کی گرفتاری اور ہندو توا کو لاحق فرضی خطرات کا ہَوّا کھڑا کیے بغیر ممکن نہیں ہے، چنانچہ یوگی حکومت نے اس کام کا آغاز کر دیا ہے اور گودی میڈیا کو میڈیا ٹرائل پر لگا دیا ہے، جو دور کی کوڑی لا کر اس کے تار آئی اس آئی اور پاکستان سے جوڑنے میں لگا ہوا ہے۔ جناب عمر گوتم پہلے غیر مسلم تھے اور ہندو توا کے پکے علم بر دار ، ان کا نام دھن راج سنگھ گوتم تھا، ایک بار وہ سخت بیمار ہوئے، مسلمانوں نے انسانی بنیادوں پر ان کا ہر طرح تعاون کیا، اس حسن سلوک سے ان کے دل کی دنیا بدل گئی ، اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا، پھر انہیں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت پہونچی کہ جو اپنے لیے پسند کرو، وہی دوسروں کے لیے پسند کرو، انہوں نے اپنے لیے اسلام پسند کیا تھا، چنانچہ وہ لوگوں تک اسلام کے آفاقی پیغام