نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مئی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ آج اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس اے اے پی ایم ایل اے خان کے گھر پہنچی تھی۔ نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کو نوٹس دینے ان کے گھر پہنچی تھی۔ لیکن ایم ایل اے اپنے بیٹے کے ساتھ کئی دنوں سے گھر سے غائب ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا پولیس نے اے اے پی ایم ایل اے کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ نوئیڈا پولیس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے امانت الل

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کل صبح 11 بجے ہنومان جی مندر جائیں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کل جنوبی دہلی میں روڈ شو کریں گے۔ نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت کے کاغذات تیار کیے گئے اور وہ لیکر وکلاء تہاڑ جیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو تقریباً 7 بجے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سی ایم کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی اپنے شوہر کا خیرمقدم کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے، ایم پی اور کونسلر بھی تہاڑ جیل کے باہر نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے تمام کارکنوں کو تہاڑ جیل کے باہر جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔گھر پہنچتے ہی کارکنوں، ایم ایل ایز اور وزراء کی بڑی تعداد نے

پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، مزدوروں کے پرخچے اڑے، 8 لوگوں کی موت، تین سنگین طور پر زخمی

پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، مزدوروں کے پرخچے اڑے، 8 لوگوں کی موت، تین سنگین طور پر زخمی تمل ناڈو کے شیوکاسی میں جمعرات کو پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پٹاخوں کے مرکز کے طور پر مشہور شہر شیوکاسی میں پیش آیا ہے ۔ شیوکاسی : تمل ناڈو کے شیوکاسی میں جمعرات کو پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پٹاخوں کے مرکز کے طور پر مشہور شہر شیوکاسی میں پیش آیا ہے ۔ ویرودھونگر ضلع کے شیوکاسی کے پاس سینگامالا پٹی میں واقع ایک پرائیویٹ پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت پٹاخہ فیکٹری میں تقریباً 10 ملازمین موجود تھے۔ غور طلب ہے کہ فروری میں ویرودھونگر ضلع میں پٹاخہ بنانے