نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ آج اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس اے اے پی ایم ایل اے خان کے گھر پہنچی تھی۔ نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کو نوٹس دینے ان کے گھر پہنچی تھی۔ لیکن ایم ایل اے اپنے بیٹے کے ساتھ کئی دنوں سے گھر سے غائب ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا پولیس نے اے اے پی ایم ایل اے کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ نوئیڈا پولیس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے امانت الل
حالیہ پوسٹس

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کل صبح 11 بجے ہنومان جی مندر جائیں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کل جنوبی دہلی میں روڈ شو کریں گے۔ نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت کے کاغذات تیار کیے گئے اور وہ لیکر وکلاء تہاڑ جیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو تقریباً 7 بجے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سی ایم کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی اپنے شوہر کا خیرمقدم کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے، ایم پی اور کونسلر بھی تہاڑ جیل کے باہر نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے تمام کارکنوں کو تہاڑ جیل کے باہر جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔گھر پہنچتے ہی کارکنوں، ایم ایل ایز اور وزراء کی بڑی تعداد نے

پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، مزدوروں کے پرخچے اڑے، 8 لوگوں کی موت، تین سنگین طور پر زخمی

پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، مزدوروں کے پرخچے اڑے، 8 لوگوں کی موت، تین سنگین طور پر زخمی تمل ناڈو کے شیوکاسی میں جمعرات کو پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پٹاخوں کے مرکز کے طور پر مشہور شہر شیوکاسی میں پیش آیا ہے ۔ شیوکاسی : تمل ناڈو کے شیوکاسی میں جمعرات کو پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پٹاخوں کے مرکز کے طور پر مشہور شہر شیوکاسی میں پیش آیا ہے ۔ ویرودھونگر ضلع کے شیوکاسی کے پاس سینگامالا پٹی میں واقع ایک پرائیویٹ پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت پٹاخہ فیکٹری میں تقریباً 10 ملازمین موجود تھے۔ غور طلب ہے کہ فروری میں ویرودھونگر ضلع میں پٹاخہ بنانے

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بڑی تباہی کا منظر سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملے سے غزہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، کیونکہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں تقریباً 500 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی اے پی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے دی ہے۔ تاہم اسرائیلی ڈیفنس فورس یعنی آئی ڈی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ اسپتال میں کیا ہوا، اس کے بارے میں انہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ شہر کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں۔ حملے کے وقت سیکڑوں افراد اسپتال میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھیجی گئی تصاویر میں اسپتال کے ہال میں آگ، ٹوٹے ہوئے شیشے اور مسخ شدہ لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں فلسطین

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف غصہ پھوٹ پڑا، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، استعفیٰ کا مطالبہ

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف غصہ پھوٹ پڑا، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، استعفیٰ کا مطالبہ تل ابیب: اسرائیل میں حماس کے اچانک حملے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، جس میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ کئی سو افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے متاثرین کے اہل خانہ نے اب بنجمن نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ لوگ حکومت کے خلاف پوسٹرز اور بینرز لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں لوگ یہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کئی دنوں سے یرغمال بنائے گئے لوگ ابھی تک اپنے گھروں تک نہیں پہنچے جس کی وجہ سے لوگ ناراض ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق درجنوں لوگ اب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے یرغمالیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحران سے نمٹنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والی مونیکا لیوی نے کہا، "میں چاہتی ہوں کہ بنجمن نیتن یاہو اور ان کے تمام لوگ وطن واپس آئیں۔ کیونکہ انہوں نے جنوب کے باشندوں کو چھوڑ دیا ہے اور انہیں وہاں کے باشندوں کی زندگیوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اس کے بجائے وہ چھوٹی موٹی

مشترکہ خطاب جمعہ نمبر 150بعنوان سیرت طیبہ

مشترکہ خطاب جمعہ نمبر 150بعنوان سیرت طیبہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل مندرجہ ذیل مساجد میں مذکورہ عنوان پر مشترکہ طور پر خطاب ہوگا ان شاء اللہ! (1)آسمہ مسجد(نزد اسٹار ہوٹل)بارہ پچاس  مفتی عبدالمالک کفلیتوی (2)محمّدی مسجد (سردارنگر)بارہ پچاس  قاری وقاص انجم انصاری (3)مسجد حوّا(بخاری باغ)ایک پانچ حافظ بلال احمد جمالی (4)مسجد سائرہ حجن (دیانہ)ایک بجے مولانا محمد اشفاق ملی (5)مسجد ام مختار (ہزار کھولی)بارہ پچاس مفتی عبدالخالق ندوی (6)مسجد یوسف شکر اللہ(ہیرا پورہ)ایک بجے مولانا مجاہد الاسلام ملی (7)مسجدآصفہ ابراہیم (باغ مصطفیٰ)ایک بجے مفتی محمد اسلم جامعی (8)مسجد حاجی محمد حسن (گلشن مالک)ایک بجے مولانا کامران حسَّان انصاری (9)مسجد ہاجرہ(اقصی کالونی)بارہ پچاس مفتی محمد مدثرملی سیفی (10)مسجد سلامت اللہ (رحمت آباد)ایک بجے حافظ محمد طلحہ (11)مسجد رضوان(جمہور نگر) ایک بجے مولاناوکیل احمد انوری (12)مسجد اسحاق و فریدہ (شاہ پلاٹ)ایک بجے حافظ اسجد کمال اشاعتی  (13)مسجدخاتونِ جنّت(جعفرنگر)ایک بجے مولانا عبدالوحید ندوی قاسمی (14)مسجدحذیفہ بن یمان(گلشیر نگر)سوا بجے  مولا

مالیگاؤں : جنتادل سیکولر ورکروں کی ہنگامی میٹنگ

مالیگاؤں : جنتادل سیکولر ورکروں کی ہنگامی میٹنگ مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر روز اول سے فرقہ پرستی کا مخالف رہا ہے. اس شہر نے نہ کبھی فرقہ پرستی کو برداشت کیا نہ فرقہ پرستوں کا کبھی ساتھ دیا. شہر کی گُھٹّی میں غیر فرقہ پرستی کوٹ کوٹ کر بھری ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس شہر نے اپنے دور اندیش لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا اور اس غیر فرقہ پرست قیادت کو طاقتور بنایا. ساتھی نہال احمد صاحب نے بھی اپنے ورکروں اور شہریان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی. نہال صاحب اپنی پوری سیاسی زندگی میں فرقہ پرستی کے خلاف رہے. کبھی فرقہ پرستوں کے آگے سر نہیں جُھکایا. ہمیشہ فرقہ پرستی کا سَر کُچلنے کا کام کیا. نہال صاحب کا سوشلسٹ و غیر فرقہ پرست نظریہ ہی اُن کی شان رہا.              ساتھی نہال احمد صاحب کے بعد بھی مالیگاؤں شہر میں جنتادل سیکولر کے لیڈروں اور ورکروں نے ہمہ وقت نہال صاحب کے نظریات پر قائم رہ کر سیاست کی. اس شہر میں واحد سیاسی جماعت جنتادل ہی ہے جو فرقہ پرستی، ظلم و ناانصافی کے خلاف سینہ سپر رہتی ہے. موجودہ ملکی سے لے کر مقامی سیاسی حالات کے تناظر