نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مالیگاؤں : جنتادل سیکولر ورکروں کی ہنگامی میٹنگ

مالیگاؤں : جنتادل سیکولر ورکروں کی ہنگامی میٹنگ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر روز اول سے فرقہ پرستی کا مخالف رہا ہے. اس شہر نے نہ کبھی فرقہ پرستی کو برداشت کیا نہ فرقہ پرستوں کا کبھی ساتھ دیا. شہر کی گُھٹّی میں غیر فرقہ پرستی کوٹ کوٹ کر بھری ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس شہر نے اپنے دور اندیش لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا اور اس غیر فرقہ پرست قیادت کو طاقتور بنایا. ساتھی نہال احمد صاحب نے بھی اپنے ورکروں اور شہریان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی. نہال صاحب اپنی پوری سیاسی زندگی میں فرقہ پرستی کے خلاف رہے. کبھی فرقہ پرستوں کے آگے سر نہیں جُھکایا. ہمیشہ فرقہ پرستی کا سَر کُچلنے کا کام کیا. نہال صاحب کا سوشلسٹ و غیر فرقہ پرست نظریہ ہی اُن کی شان رہا. 
            ساتھی نہال احمد صاحب کے بعد بھی مالیگاؤں شہر میں جنتادل سیکولر کے لیڈروں اور ورکروں نے ہمہ وقت نہال صاحب کے نظریات پر قائم رہ کر سیاست کی. اس شہر میں واحد سیاسی جماعت جنتادل ہی ہے جو فرقہ پرستی، ظلم و ناانصافی کے خلاف سینہ سپر رہتی ہے. موجودہ ملکی سے لے کر مقامی سیاسی حالات کے تناظر میں ساتھی نہال احمد صاحب کے سوشلسٹ نظریات کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے. 
            جنتادل سیکولر کے قومی رہنماؤں کے فرقہ پرست بی جے پی کے ساتھ اتحاد اور این ڈی اے میں باقاعدہ شمولیت کے فیصلے سے سیکولر مزاج رکھنے والوں میں شدید بے چینی ہے. مالیگاؤں شہر میں سب سے زیادہ اس کے اثرات دکھائی دے رہے اس لئے جنتادل سیکولر کے فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ جانے کے فیصلے پر مقامی جنتادل ورکروں سے صلاح مشورہ کیا جانا ناگزیر ہوگیا ہے. 
               گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں جاری اجلاس کے دوران دہلی سے بی جے پی کے لوک سبھا ممبر کے ذریعے ممبر آف پارلیمنٹ کُنوَر دانش علی کے خلاف انتہائی غلیظ کلمات استعمال کئے گئے. آزاد بھارت کی پارلیمنٹری تاریخ میں یہ سب سے گھناؤنی حرکت مانی جا رہی ہے. اس پر بھی شہر مالیگاؤں کا موقف ملکی سطح پر ظاہر کیا جانا ضروری ہے.
              مقامی سطح پر کارپوریشن ملکیت کا تلواڑہ تالاب بھی فرقہ پرستی کا شکار ہے. جنتادل ہی واحد سیاسی پارٹی ہے جو کئی سالوں سے تلواڑہ تالاب کے پانی کی حفاظت کے لئے تگ و دو کرتی آئی ہے. تلواڑہ تالاب کے پانی پر بری نظر رکھنے والے فرقہ پرستوں کی نظر اُتارنے کا کام جنتادل نے کس طرح کیا یہ عوامی سطح پر لانا وقت کی ضرورت ہے.
         ان سبھی موضوعات پر جنتادل سیکولر کے سبھی عہدے داروں، ذمہ داروں، ورکروں اور ہمدردوں کی ایک انتہائی اہم اور ہنگامی میٹنگ 26 ستمبر، بروز منگل رات ساڑھے نو بجے منعقد کی جا رہی ہے. یہ میٹنگ آگرہ روڈ پر واقع شانِ ہند رابطہ آفس پر ہوگی. شہر بھر کے سبھی ورکروں اور ہمدردوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقتِ مقررہ پر اس ہنگامی میٹنگ میں شرکت کر کے اپنے مفید مشوروں سے نوازیں.

جاری کردہ : شانِ ہند نہال احمد (صدر جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں)


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...