نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

علّامہ اِقبال کی برسی پر بھوپال میں مولانا برکت اللّٰہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے انوکھے انداز میں یاد کیا

علّامہ اِقبال کی برسی پر بھوپال میں مولانا برکت اللّٰہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے 
انوکھے انداز میں یاد کیا


بھوپال : شاعر مشرق علاقہ اقبال ایک مفکر، مدبر، فلسفی ، مصلح قوم اور بے بدل شاعر تھے ۔ اقبال ایک ایسے مفکر تھے جنہوں نے حیات و کائنات کے مختلف اور متنوع مسائل پر غور وفکر کیا اوربرسوں کی غور وفکر کے بعد شاعر و نثری شہ پاروں کے ذریعہ حکیمانہ اور بصیرت افروز افکار دنیا کے سامنے پیش کئے ۔ اقبال نے انسان کی خودی کو بیدار کرنے ، ظلم و بربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے، قوموں کے بیچ اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا جو نسخہ کیمیا اپنے کلام سے پیش کیا تھا اس کی معنویت نہ صرف بڑھتی جا رہی ہے ۔ بلکہ دنیا کو آج کلام اقبال کی روشنی میں عالمی امن کا روشن پہلو بھی نظر آتاہے ۔ علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے کورونا قہر میں انوکھے انداز میں یاد کرتے ہوئے اقبال کے کلام کی معنویت پر روشنی ڈالی ۔
بھوپال سے علامہ اقبال کا گہرا رشتہ تھا ۔ علامہ اقبال نے بھوپال میں اپنے وطن کے بعد نہ صرف سب سے زیادہ قیام کیا ، بلکہ انہوں نے بھوپال میں قیام کے دوران جو چودہ شاہکار نظمیں تنخلیق کی تھیں ، وہ اردو ادب کی بیش قیمتی سرمایہ ہے ۔ بھوپال میں اقبال نے راحت منزل، شیش محل، شوکت محل اور ریاض منزل میں قیام تھا ۔ اقبال کے انتقال کے بعد متحدہ ہندستان میں اقبال کی یاد میں سب سے پہلی لائبریری بھوپال میں قائم کی گئی تھی ۔ آج بھی اس اقبال لائبریری میں نایاب کتابوں کے اسی ہزار سے زیادہ بیش قیمتی ذخائر موجود ہیں ۔ بھوپال میں اقبال مرکز اور اقبال میدان میں بھی قائم ہے ۔ یہاں پر ہمیشہ اقبال کی یوم ولادت اور یوم وفات کے موقع پر سہ روزہ جشن کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے ، مگر اس بار کورونا قہر کے سبب ساری کی ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔
بھوپال میں کورونا قہر اور کورونا کرفیو کے سبب مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سو سائٹی نے صبح کے وقت سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ قران خوانی کا انعقاد کیا ۔ بعد ازاں اقبال کے نام سے اسپتالوں میں دوا اور کھانا بھی تقسیم کیا ۔ مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے بھوپال یونٹ کے ضلع صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ کورونا قہر نے ہماری تیاریوں پر خاک ضروری ڈالی مگر ہمارے حوصلے اب بھی جوان ہیں ۔ ہم نے صبح قران خوانی کی اور دوپہر سے لیکر شام تک شہر کے مختلف مقامات پر اقبال کے نام سے کھانا تقسیم کر رہے ہیں ۔ علامہ اقبال نے ہمیں مشکل وقت میں انسانوں کے کام آنا سکھایا ہے ۔ کلام اقبال کے مطالعہ سے ہمیں زندگی کو بہتر ڈھنگ سے جینے کا جہاں شعور آتا ہے ۔ وہیں ہمیں برادران وطن کے بیچ کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے ۔


سوسائٹی کے رکن مفتی رافع کہتے ہیں کہ بھوپال میں اقبال لائبریری اور اقبال میدان تو قائم ہے مگر عدم توجہی کے سبب اب شکستہ ہو رہے ہیں ۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اقبال لائبریری کے وسائل کی جانب توجہ دی جائے ساتھ ہی اقبال میدان کی تزئین کاری بھی کی جائے ۔ تاکہ اقبال سے بھوپال کا جو مضبوط رشتہ تھا وہ آلندہ نسلوں تک منتقل کیا جا سکے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کل صبح 11 بجے ہنومان جی مندر جائیں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کل جنوبی دہلی میں روڈ شو کریں گے۔ نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت کے کاغذات تیار کیے گئے اور وہ لیکر وکلاء تہاڑ جیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو تقریباً 7 بجے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سی ایم کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی اپنے شوہر کا خیرمقدم کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے، ایم پی اور کونسلر بھی تہاڑ جیل کے باہر نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے تمام کارکنوں کو تہاڑ جیل کے باہر جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔گھر پہنچتے ہی کارکنوں، ایم ایل ایز اور وزراء کی بڑی تعداد نے

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بڑی تباہی کا منظر سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملے سے غزہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، کیونکہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں تقریباً 500 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی اے پی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے دی ہے۔ تاہم اسرائیلی ڈیفنس فورس یعنی آئی ڈی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ اسپتال میں کیا ہوا، اس کے بارے میں انہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ شہر کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں۔ حملے کے وقت سیکڑوں افراد اسپتال میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھیجی گئی تصاویر میں اسپتال کے ہال میں آگ، ٹوٹے ہوئے شیشے اور مسخ شدہ لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں فلسطین

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ آج اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس اے اے پی ایم ایل اے خان کے گھر پہنچی تھی۔ نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کو نوٹس دینے ان کے گھر پہنچی تھی۔ لیکن ایم ایل اے اپنے بیٹے کے ساتھ کئی دنوں سے گھر سے غائب ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا پولیس نے اے اے پی ایم ایل اے کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ نوئیڈا پولیس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے امانت الل