نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بابا صدیقی کا گولی مارکر قتل، کانگریس چھوڑ کر این سی پی کا تھاما تھا ہاتھ، دو افراد گرفتار

بابا صدیقی کا گولی مارکر قتل، کانگریس چھوڑ کر این سی پی کا تھاما تھا ہاتھ، دو افراد گرفتار ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے لیڈر بابا صدیقی پر حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور نے ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر ان پر فائرنگ کی ۔ حملے میں بابا صدیقی بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ انہیں کیوں قتل کیا گیا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ بتادیں کہ بابا صدیقی نے حال ہی میں این سی پی (اجیت پوار گروپ) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے پہلے وہ کانگریس میں تھے۔ بابا صدیقی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے قریبی اور دوست بھی تھے۔ بابا صدیقی قتل کیس میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ فائرنگ نرمل نگر میں کولگیٹ گراؤنڈ کے قریب واقعان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر ہوئی۔ دو تین راؤنڈ فائر کئے گئے۔ بتادیں کہ بابا صدیقی کو 15 دن پہلے ہی جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی اور اس کے بعد انہیں ‘Y’ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرائی گئی تھی۔ دریں اث...