نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سےآل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد کی ملاقات
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سےآل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد کی ملاقات آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے زیرِ اہتمام وقف بورڈ ایکٹ ترمیمی بل کو لیکر مالیگاؤں شہر سے ایک مضبوط آواز کے طور پر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء سرگرم عمل ہے۔صوفیائے کرام، علمائے کرام، معززینِ شہر وکلاء حضرات کے مشوروں کے بعد 12 اگست بروز پیر ہزار کھولی مرحوم شیخ رشید صاحب کے پرانے مکان پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ، وزیرِ مالیات اجیت دادا جی پوار صاحب مرحوم شیخ رشید صاحب کی تعزیت کے لیے تشریف لائے اس موقع پر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ وقف بورڈ ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجیت دادا پوار صاحب کو میمورنڈم دیا وفد کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے صوفی نورالعین صابری صاحب نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سے کہا کہ موجودہ سرکار مسلمانوں کی وقف کردہ املاک کو چھیننا چاہتی ہے وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ کے 44 نکات غیر ضروری ہے وقف ایکٹ کے ...