نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مدھیہ پردیش : بيوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولینس سے کورونا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے جاوید کے خلاف کارروائی، جانیے کیا ہے الزام۔

مدھیہ پردیش : بيوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولینس سے کورونا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے جاوید کے خلاف کارروائی، جانیے کیا ہے الزام۔


بھوپال : کورونا قہر میں زندگی کی بد نما صورت سے تو سبھی واقف ہیں ، مگر اس مشکل گھڑی میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں ، جنہوں نے اپنے ذاتی عیش و آرام کو عوامی فلاح کے لئے قربان کردیا ہے۔ بھوپال کے جاوید نے بھی بیوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولنس بناکر مفت عوام کی فلاح کے لئے کام شروع کیا تھا ، مگر بھوپال پولیس کو جاوید کی نیکیاں پسند نہیں آئیں اور پولیس نے جاوید کے آٹو ایمبولنس کو غیر قانونی بتاتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کردی ہے ۔
جاوید بھوپال کے باغ فرحت افزا میں رہتے ہیں اور آٹو چلاکر اپنے گھروالوں کی کفالت کرتے ہیں ۔کورونا قہر میں آکسیجن کی قلت اور اس سے ہونے والی اموات کو جب جاوید نے قریب سے دیکھا تو ان سے رہا نہیں گیا۔ جاوید کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ عوامی فلاح کیلئے بڑا قدم اٹھاتا ۔ جاوید نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا اور بیوی کی رضا مندی کے بعد اس کے زیور بیچ کر ایک خاص قسم کا آٹو تیار کیا جس میں کورونا مریضوں کو اسپتال لے جانے کے ساتھ آکسیجن سلینڈر ،آکسیجن کی پوری کٹ کے ساتھ جاوید نے فرسٹ ایڈ باکس کو بھی رکھا ۔ تاکہ ایمرجنسی میں مریض کو مشکلات سے بچایا جاسکے ۔
جاوید کے قدم کو بھوپال شہر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تھا ، مگر جاوید کو یہ نہیں معلوم تھا کہ عوام کی فلاح کے لئے اس نے بیوی کے زیور بیچ کر جو قدم اٹھایا ہے یہ کام پولیس کی نطر میں غیر قانونی ہے اور اس کے لئے اس کے خلاف پولیس کارروائی بھی کر سکتی ہے اور اس کی نیکیاں اس کے لئے مشکلات کا سبب بنیں گی۔

جاوید بتاتے ہیں کہ آج جب ان کے پاس بھوپال قاضی کیمپ علاقہ سے مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے فون آیا تو وہ روز کی طرح خدمت کے لئے اپنی منزل کی جانب نکل پڑے ۔ لیکن جب وہاں پر پہنچے تو پولیس نے آٹو کو آگے جانے سے روک دیا ۔ حالانکہ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے آٹو میں مریض کو لے جانے کے لئے آکسیجن سلینڈر اور پوری کٹ لگا رکھی ہے ، لیکن پولیس نے میری بھلائی کے کا م کی تعریف کرنے کے بجائے میرے خلاف غیر قانونی کام کرنے کے جرم میں کاروائی کردی ہے ۔

جاوید پولیس کی کارروائی سے حیرت میں ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ انہوں نے عوام کی فلاح کے لئے بیوی کے زیور بیچ کر کورونا مریضوں کو اسپتال پہنچانے کا مفت جو کام کررہے تھے وہ غیر قانونی کیسے ہوگیا ۔ وہیں بھوپال چھولا تھانہ کے انچارج انل سنگھ موریہ کہتے ہیں کہ جاوید نے بغیر اجازت اپنے آٹو میں آکسیجن سلینڈر لگانے کا کام کیا ہے ، جو غیر قانونی ہے اور جو کام غیر قانونی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ جاوید کے خلاف دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔

جاوید کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کے زیورات بیچ کر یہ قدم اس لئے یہ اٹھایا تھا ۔ تاکہ مجبور لوگوں کی مدد کی جاسکے ۔ ایسا نہیں ہے کہ جاوید اس کے لئے کسی سے کوئی پیسہ لیتے ہیں ، بلکہ انہوں نے عوامی فلاح کے لئے یہ کام مفت بلا لحاظ قوم و ملت شروع کیا تھا۔ جاوید اپنے آٹو سے صرف مریضوں کو ہی اسپتال مفت لے جانے کا کام نہیں کرتے ہیں ، بلکہ کبھی کبھی اپنے دوستوں کے ساتھ اسپتال کے باہر ضرورتمندوں کو مفت کھانہ بھی تقسیم کرتے ہیں ۔


بھوپال پولیس کی کارروائی سے جہاں جاوید کو سخت صدمہ پہنچاہے وہیں بھوپال کی سماجی تنظیمیں پولیس کی کارروائی سے سخت برہم ہیں اور انہوں نے تھانہ انچارج کے خلاف پولیس کے اعلی حکام اور انسانی حقوق کمیشن میں بھی شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

  1. اصل میں بات یہ ہے کہ اس بھائی کا نام جاوید ہے اگر راجو یا جگدیف وغیرہ ہوتا تو یہ کام طرف کے قابل ہوتا ہم کتنا بھی اچھا کرنے کی کوشش کر لے وہ قانون کے خلاف ہوتا ہے

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کل صبح 11 بجے ہنومان جی مندر جائیں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کل جنوبی دہلی میں روڈ شو کریں گے۔ نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت کے کاغذات تیار کیے گئے اور وہ لیکر وکلاء تہاڑ جیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو تقریباً 7 بجے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سی ایم کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی اپنے شوہر کا خیرمقدم کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے، ایم پی اور کونسلر بھی تہاڑ جیل کے باہر نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے تمام کارکنوں کو تہاڑ جیل کے باہر جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔گھر پہنچتے ہی کارکنوں، ایم ایل ایز اور وزراء کی بڑی تعداد نے

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بڑی تباہی کا منظر سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملے سے غزہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، کیونکہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں تقریباً 500 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی اے پی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے دی ہے۔ تاہم اسرائیلی ڈیفنس فورس یعنی آئی ڈی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ اسپتال میں کیا ہوا، اس کے بارے میں انہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ شہر کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں۔ حملے کے وقت سیکڑوں افراد اسپتال میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھیجی گئی تصاویر میں اسپتال کے ہال میں آگ، ٹوٹے ہوئے شیشے اور مسخ شدہ لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں فلسطین

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ آج اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس اے اے پی ایم ایل اے خان کے گھر پہنچی تھی۔ نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کو نوٹس دینے ان کے گھر پہنچی تھی۔ لیکن ایم ایل اے اپنے بیٹے کے ساتھ کئی دنوں سے گھر سے غائب ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا پولیس نے اے اے پی ایم ایل اے کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ نوئیڈا پولیس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے امانت الل