نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مدھیہ پردیش : بيوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولینس سے کورونا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے جاوید کے خلاف کارروائی، جانیے کیا ہے الزام۔

مدھیہ پردیش : بيوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولینس سے کورونا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے جاوید کے خلاف کارروائی، جانیے کیا ہے الزام۔


بھوپال : کورونا قہر میں زندگی کی بد نما صورت سے تو سبھی واقف ہیں ، مگر اس مشکل گھڑی میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں ، جنہوں نے اپنے ذاتی عیش و آرام کو عوامی فلاح کے لئے قربان کردیا ہے۔ بھوپال کے جاوید نے بھی بیوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولنس بناکر مفت عوام کی فلاح کے لئے کام شروع کیا تھا ، مگر بھوپال پولیس کو جاوید کی نیکیاں پسند نہیں آئیں اور پولیس نے جاوید کے آٹو ایمبولنس کو غیر قانونی بتاتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کردی ہے ۔
جاوید بھوپال کے باغ فرحت افزا میں رہتے ہیں اور آٹو چلاکر اپنے گھروالوں کی کفالت کرتے ہیں ۔کورونا قہر میں آکسیجن کی قلت اور اس سے ہونے والی اموات کو جب جاوید نے قریب سے دیکھا تو ان سے رہا نہیں گیا۔ جاوید کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ عوامی فلاح کیلئے بڑا قدم اٹھاتا ۔ جاوید نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا اور بیوی کی رضا مندی کے بعد اس کے زیور بیچ کر ایک خاص قسم کا آٹو تیار کیا جس میں کورونا مریضوں کو اسپتال لے جانے کے ساتھ آکسیجن سلینڈر ،آکسیجن کی پوری کٹ کے ساتھ جاوید نے فرسٹ ایڈ باکس کو بھی رکھا ۔ تاکہ ایمرجنسی میں مریض کو مشکلات سے بچایا جاسکے ۔
جاوید کے قدم کو بھوپال شہر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تھا ، مگر جاوید کو یہ نہیں معلوم تھا کہ عوام کی فلاح کے لئے اس نے بیوی کے زیور بیچ کر جو قدم اٹھایا ہے یہ کام پولیس کی نطر میں غیر قانونی ہے اور اس کے لئے اس کے خلاف پولیس کارروائی بھی کر سکتی ہے اور اس کی نیکیاں اس کے لئے مشکلات کا سبب بنیں گی۔

جاوید بتاتے ہیں کہ آج جب ان کے پاس بھوپال قاضی کیمپ علاقہ سے مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے فون آیا تو وہ روز کی طرح خدمت کے لئے اپنی منزل کی جانب نکل پڑے ۔ لیکن جب وہاں پر پہنچے تو پولیس نے آٹو کو آگے جانے سے روک دیا ۔ حالانکہ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے آٹو میں مریض کو لے جانے کے لئے آکسیجن سلینڈر اور پوری کٹ لگا رکھی ہے ، لیکن پولیس نے میری بھلائی کے کا م کی تعریف کرنے کے بجائے میرے خلاف غیر قانونی کام کرنے کے جرم میں کاروائی کردی ہے ۔

جاوید پولیس کی کارروائی سے حیرت میں ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ انہوں نے عوام کی فلاح کے لئے بیوی کے زیور بیچ کر کورونا مریضوں کو اسپتال پہنچانے کا مفت جو کام کررہے تھے وہ غیر قانونی کیسے ہوگیا ۔ وہیں بھوپال چھولا تھانہ کے انچارج انل سنگھ موریہ کہتے ہیں کہ جاوید نے بغیر اجازت اپنے آٹو میں آکسیجن سلینڈر لگانے کا کام کیا ہے ، جو غیر قانونی ہے اور جو کام غیر قانونی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ جاوید کے خلاف دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔

جاوید کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کے زیورات بیچ کر یہ قدم اس لئے یہ اٹھایا تھا ۔ تاکہ مجبور لوگوں کی مدد کی جاسکے ۔ ایسا نہیں ہے کہ جاوید اس کے لئے کسی سے کوئی پیسہ لیتے ہیں ، بلکہ انہوں نے عوامی فلاح کے لئے یہ کام مفت بلا لحاظ قوم و ملت شروع کیا تھا۔ جاوید اپنے آٹو سے صرف مریضوں کو ہی اسپتال مفت لے جانے کا کام نہیں کرتے ہیں ، بلکہ کبھی کبھی اپنے دوستوں کے ساتھ اسپتال کے باہر ضرورتمندوں کو مفت کھانہ بھی تقسیم کرتے ہیں ۔


بھوپال پولیس کی کارروائی سے جہاں جاوید کو سخت صدمہ پہنچاہے وہیں بھوپال کی سماجی تنظیمیں پولیس کی کارروائی سے سخت برہم ہیں اور انہوں نے تھانہ انچارج کے خلاف پولیس کے اعلی حکام اور انسانی حقوق کمیشن میں بھی شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

  1. اصل میں بات یہ ہے کہ اس بھائی کا نام جاوید ہے اگر راجو یا جگدیف وغیرہ ہوتا تو یہ کام طرف کے قابل ہوتا ہم کتنا بھی اچھا کرنے کی کوشش کر لے وہ قانون کے خلاف ہوتا ہے

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...