نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بنگال کی کمان سنبھالتے ہی ممتا بینرجی نے کئی افسران بدلے، سخت کورونا پابندیوں کا بھی اعلان کیا۔


مغربی بنگال کی لگاتار تیسری مرتبہ کمان سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پوری طرح سرگرم ہو گئی ہیں۔ ایک طرف انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، تو دوسری طرف بنگال میں کورونا کے حالات سے نمٹنے کے لیے کئی سخت اقدام کا اعلان بھی کیا۔ بدھ کے روز ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ''ہمارا آکسیجن مرکز لے کر چلی جا رہی ہے۔ کووڈ کو لے کر مرکز کی پالیسی شفاف نہیں ہے۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، میں نے ان سے بہتر پالیسی بنانے کی گزارش کی ہے۔'' اس کے ساتھ ہی ممتا بینرجی نے ڈی جی پی اور اے ڈی جی کو بدل دیا ہے اور سبھی ایس پی کو تشدد روکنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔



خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کے ڈی جی پی بنائے گئے نیرج نین پانڈے کو محکمہ دمکل بھیج دیا گیا ہے، جب کہ اے ڈی جی جگموہن کو سول ڈیفنس۔ ان کی جگہ پر ویریندر کو ریاست کا نیا ڈی جی پی بنایا گیا ہے، جب کہ جاوید شمیم کو ریاست کا نیا اے ڈی جی بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے مغربی بنگال میں کئی نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ریاست میں ماسک لگانا لازمی کر دیا گیا ہے اور لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت بھی کل سے بند ہوگی۔ علاوہ ازیں اب بازار صبح 7 سے 10 اور شام کو 5 سے 7 بجے تک ہی کھلیں گے۔ کسی بھی طرح کی سماجی یا سیاسی تقریب کے انعقاد پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔



وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ''کورونا کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہمیں کچھ قدم اٹھانے ہوں گے۔ ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے، ریاستی حکومت کے دفاتر میں صرف 50 فیصد حاضری ہوگی، شاپنگ کمپلیکس، جِم، سنیما ہال، بیوٹی پارلر بند کیے جا رہے ہیں، سماجی اور سیاسی اجلاس کی اب کوئی اجازت نہیں ہوگی۔'' انھوں نے مزید کہا کہ ''سبھی بازار، خوردہ دکانیں، اسٹینڈ اَلون دکانیں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک اور شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک ہی کھلیں گی۔ لوکل ٹرینوں کو کل سے بند کیا جا رہا ہے۔ ریاستی ٹرانسپورٹ اور میٹرو اب 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی چلیں گی۔''


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...