نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جون, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بند کی مخالفت میں مزدور یونین پہنچی کلکٹر آفس۔ کھوٹی نہیں ملی تو سخت اندولن کا اشارہ۔

بند کی مخالفت میں مزدور یونین پہنچی کلیکٹر آفس۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھوٹی نہیں ملی تو سخت اندولن کا اشارہ۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل بروز بدھ مشترکہ مزدور یونین کے ذمہ داروں نے اڈیسنل کلیکٹر کو ایک میمورنڈم دیکر بند کی مخالفت میں اپنے غصہ کا اظہار کیا 40سے 50 مزدوروں کے ساتھ یونین کے نمائندے ایک مورچہ کی شکل میں کلکٹر افس پہنچے اور کلکٹر دھنجے نگم صاحب کو بند کی وجہ سے مزدور کے نقصانات کے بارے میں بتایا پورے ہفتہ میں اگر 3000ہزار کا کام کرنے والے مزدور تین دن ہی کام کر ے اور اسکو ادھی پگار یعنی 1500 روپے ملے تو وہ کیا کریگا اناج راشن کی فکر کریکا یا دواخانہ بسی وغیرہ ہفتہ واری خرچ کی فکر کریگا۔   اس مورچہ کی قیادت ناسک سے آئے سیٹو یونین کے ضلعی ذمدار تکارام سونجے صاحب اور مالیگاوں سیٹو یونین کے ذمہ دار رمیس جگتاپ نے   کلیکٹر کو بتایا کے لکڈاون کے بعد پاور لوم مالکان کے بار بار بند سے مزدوروں کے گھر میں بھوک مری کی حالات ہوگی ہے  وفد نے کلیکٹر کو لیبر آفیسر کی لاپروائی کی شکایت کرتے ہو لیبر ڈپارٹمنٹ کو سخت کا

یو پی میں خاکی پھر داغدار خاتون سے عصمت دری معاملے میں کانسٹیبل گرفتار۔

اتر پردیش میں ایک بار پھر خاکی وردی پر داغ لگ گیا ہے۔ واقعہ بلند شہر ضلع کا ہے جہاں ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ 57 سالہ ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ گھریلو تشدد واقعہ کی ایک شکایت پر اس کے گھر آئے تھے اور تبھی انھوں نے اس جرم کو انجام دیا۔ ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ اور ایک ہوم گارڈ دراصل گزشتہ 19 جون کی شب کو خاتون کے گھر پہنچے تھے۔ خاتون نے فون کر کے پولیس کو بلایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہر کے ذریعہ اسے پیٹا جا رہا ہے اور غلط سلوک کیا جا رہا ہے۔ خاتون کے مطابق اس کا شوہر دوسری شادی کر کے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ بلند شہر کے سینئر ایس ایس پی سنتوش کمار کا کہنا ہے کہ ''گھریلو تنازعہ کی شکایت کے بعد رات 11 بجے ہیڈ کانسٹیبل متاثرہ کے گھر گیا تھا۔ اس نے متاثرہ کے ساتھ گھر کی پہلی منزل پر ایک گھنٹہ گزارا۔ متاثرہ نے ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ ہوئی بات چیت کو ریکارڈ کر لیا تھا۔ عصمت دری متاثرہ نے ریکارڈنگ پولیس کے سپرد کر دی ہے۔ اس میں کانسٹیبل کو مبینہ طور پر

ماں نے لے لی بیٹے کی جان۔ پدا پلی میں واردات

پدا پلی: ریاست تلنگانہ کے ضلع پدا پلی میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔ یہ واردات مغل پورہ علاقہ میں رونما ہوئی۔ مقامی خاتون شیاملا نے اپنے 14 سال کے بیٹے بنی کو زرعی کنویں میں ڈھکیل کراس کی جان لے لی۔ معلوم ہوا ہے کہ لڑکے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا اوراس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کا ووٹنگ حق چھین لیا جائے۔ مہنت نریندر گری

ایک طرف آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کر دیا ہے کہ ریاست میں سرکاری منصوبوں سے صرف وہی فیملی فائدہ اٹھا سکتی ہیں جن کے دو سے زائد بچے نہیں ہوں گے، اور دوسری طرف اتر پردیش میں 'دو بچوں' والی فیملی کو ترجیح دینے کو لے کر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ اس تعلق سے مشہور سَنت مہنت نریندر گری نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ دو سے زیادہ بچوں والی فیملی کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا جانا چاہیے۔ سادھو-سَنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کے اس بیان سے ہنگامہ برپا ہونا لازمی ہے، کیونکہ اتر پردیش یا ملک میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندوؤں کی بیشتر فیملی بھی دو سے زیادہ بچوں پر مشتمل ہے۔ نریندر گری نے یوگی حکومت کے آبادی کنٹرول کے لیے تیار کیے جا رہے قانون مسودے کی بھی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ''دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ملک میں ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہیے اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی انھیں محروم کیا جانا چاہیے۔'' مہنت نریندر گری نے پیر کے ر

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے والے تمام مریدین،مخلصین اور اہل تعلق اطمینان رکھیں اور ان کے لیے دعا

موب لینچنگ۔ گئو رکشکوں نے ' گائے اسمگلنگ ' کے شبہ میں کسان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

راجستھان میں ایک بار پھر موب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں زراعت کے لیے گائے لے جا رہے ایک کسان کو 'گائے اسمگلنگ' کے شبہ میں گئو رکشکوں کی بھیڑ نے اتنا پیٹا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ معاملہ چتوڑ گڑھ ضلع کا ہے جہاں بھیڑ نے لاکھ منت سماجت کے بعد بھی راجستھان سے گائے خرید کر مدھیہ پردیش کے جھابوا لے جا رہے دو کسانوں کی پٹائی کر دی۔ ان میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا اور دوسرے کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ واقعہ گزشتہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے جب راجستھان-مدھیہ پردیش کی سرحد پر بھیڑ نے کسانوں کی پِک اَپ وین کو روک لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ پولس نے اس پورے معاملے میں 19 لوگوں کو نامزد کیا ہے اور 10 لوگوں کی اب تک گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب جھابوا باشندہ بابو لال بھیل اور پنٹو بھیل ایک پِک اَپ وین میں تین گائے خرید کر اپنے گھر لے جا رہے تھے۔ کسان نے زراعت میں استعمال کے لیے یہ گائیں خریدی تھیں۔ لیکن چتوڑ گڑھ ضلع کے رائیتی گاؤں کے پاس مقامی لوگوں نے گائے اسمگلنگ کے شبہ میں پِک اَپ وین کو

مسلمان ہونے کا ڈھونگ کرکے مسلم لڑکی سے کر رہا تھا شادی، نکاح خوانی کے دوران سماجی جانچ میں ہندو ہونے کا انکشاف۔

اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج واقع کولہوئی تھانہ حلقہ میں ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا جہاں ایک ہندو نوجوان مسلم لڑکی سے نکاح کر رہا تھا، اور لڑکی کے گھر والے سمجھ رہے تھے کہ لڑکا مسلم ہے۔ واقعہ اتوار کا ہے جب نکاح کے دوران اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب نکاح پڑھانے والے مولانا کو شک ہوا ہے اور انھوں نے جب جانچ کی تو پتہ چلا کہ دولہا مسلم نہیں بلکہ ہندو ہے۔ دراصل مولانا صاحب نکاح پڑھا رہے تھے تو دولہا کو عربی تلفظ میں کافی پریشانی ہو رہی تھی۔ وہ ٹھیک طرح سے عربی کلمات کا تلفظ نہیں کر پا رہا تھا اور اٹک اٹک کر پڑھ رہا تھا۔   اس عمل سے مولانا کے ساتھ ساتھ وہاں موجود کچھ لوگوں کو بھی شبہ ہوا۔ جب اس لڑکے کی تلاشی لی گئی تو جیب سے ایک پین کارڈ نکلا جس میں تصویر تو دولہے کی ہی تھی لیکن اس کا نام غیر مسلموں سے مشابہ تھا۔ یہ راز کھلتے ہی وہاں موجود لوگوں نے دولہے کی پٹائی شروع کر دی۔ دولہے کے ساتھ آئے اس کے باراتی دوستوں کو بھی لوگوں نے پکڑ لیا اور سبھی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ کولہوئی علاقے کی ایک لڑکی سے سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان ک

پولس اسٹیشن میں کانسٹیبل پر ریزر بلیڈ سے حملا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان نے پولیس کانسٹیبل پر بلیڈ سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ سکندرآباد کے مارکینڈیا نگر میں منگل کی شب دو نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔  حملہ کرنے والے ایک اور نوجوان سری ناتھ کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ کانسٹبل کرن کو ملزم سری ناتھ نے پولیس اسٹیشن میں ریزر بلیڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے شدید زخمی کانسٹبل کو علاج کے لئے خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا۔

بیوی سے جھگڑے پر بیٹے نے باپ کا قتل کر دیا، حیدرآباد میں اِنسانیت سوز واقعہ۔

حیدرآباد _ حیدرآباد میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں ایک بیٹا اپنے باپ کو اس وجہ سے قتل کردیا کہ باپ نے اس کی بیوی سے جھگڑا کیا۔حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے صفدر نگر میں 55 سالہ امتیاز اپنے دو بیٹے صلاح الدین اور برہان الدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں الگ الگ رہتا تھا ۔ امتیاز اس سے قبل آر ایم پی کی حیثیت سے کام کر چکا تھا اور دس برسوں سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ شراب نوشی کرنے کے بعد گھر والوں سے جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی گذشتہ شام وہ نشے کی حالت میں اپنے بڑے بیٹے صلاح الدین کی اہلیہ سے جھگڑا کیا ۔  اس نے اپنے شوہر کو اس کے بارے میں بتایا۔ جس پر مشتعل صلاح الدین نے اپنے محور خواب باپ پر سینٹرنگ کی لکڑی سے سر پر حملہ کردیا ۔ جس پر امتیاز شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے متوفی کے چھوٹے بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم پولیس کو خودسپرد ہوگیا۔

پونے کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 افراد زندہ جل گئے۔

پونے _ مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنےسے17 افراد زندہ جل کر ہلاکہ ہوگئے، اس فیکٹری میں پانی صاف کرنے کے لئے استعمال ہونے والی کلورین ڈائی آکسیٹ کی گولیاں بنتی ہیں یہ حادثہ پیر کی شام کو ملشی تعلقہ میں پیرنگوت کے قریب اروواد میں واق ایس وی ایس ایکوا ٹیکنالوجیز انڈسٹری میں پیش آیا۔ پونے رورل کے ایس پی ابھینو دیشمکھ نے بتایا کہ 5 فائر بریگیڈ کی مدد سے نعشوں کو نکالا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 17 نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پونے میٹروپولیٹن ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور مہاراشٹر انڈسٹریل کارپوریشن کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی ۔ پولیس نے بتایا کہ آگ کی شدت اور شدید دھواں کے باعث عمارت میں داخل ہونا مشکل ہوگیاتھا اس کے باوجود آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ آگ اتفاقی طور ہوئی تھی۔