نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

موب لینچنگ۔ گئو رکشکوں نے ' گائے اسمگلنگ ' کے شبہ میں کسان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔


راجستھان میں ایک بار پھر موب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں زراعت کے لیے گائے لے جا رہے ایک کسان کو 'گائے اسمگلنگ' کے شبہ میں گئو رکشکوں کی بھیڑ نے اتنا پیٹا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ معاملہ چتوڑ گڑھ ضلع کا ہے جہاں بھیڑ نے لاکھ منت سماجت کے بعد بھی راجستھان سے گائے خرید کر مدھیہ پردیش کے جھابوا لے جا رہے دو کسانوں کی پٹائی کر دی۔ ان میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا اور دوسرے کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔


واقعہ گزشتہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے جب راجستھان-مدھیہ پردیش کی سرحد پر بھیڑ نے کسانوں کی پِک اَپ وین کو روک لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ پولس نے اس پورے معاملے میں 19 لوگوں کو نامزد کیا ہے اور 10 لوگوں کی اب تک گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب جھابوا باشندہ بابو لال بھیل اور پنٹو بھیل ایک پِک اَپ وین میں تین گائے خرید کر اپنے گھر لے جا رہے تھے۔ کسان نے زراعت میں استعمال کے لیے یہ گائیں خریدی تھیں۔ لیکن چتوڑ گڑھ ضلع کے رائیتی گاؤں کے پاس مقامی لوگوں نے گائے اسمگلنگ کے شبہ میں پِک اَپ وین کو روک لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پِک اَپ وین میں گایوں کو دیکھ کر بھیڑ نے بابو لال اور پنٹو پر لاٹھی-ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ انھیں لات-گھونسوں سے بھی مارا گیا اور اس دوران دونوں کا موبائل بھی چھین لیا گیا۔ جب اس واقعہ کی خبر پولس کو ملی تو وہ فوراً پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔ ڈاکٹروں نے بابو لال کو مردہ قرار دے دیا جب کہ پنٹو کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ پولس نے پنٹو بھیل کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...