حیدرآباد: حیدرآباد کے چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان نے پولیس کانسٹیبل پر بلیڈ سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ سکندرآباد کے مارکینڈیا نگر میں منگل کی شب دو نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔
حملہ کرنے والے ایک اور نوجوان سری ناتھ کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ کانسٹبل کرن کو ملزم سری ناتھ نے پولیس اسٹیشن میں ریزر بلیڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے شدید زخمی کانسٹبل کو علاج کے لئے خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں