حیدرآباد _ حیدرآباد میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں ایک بیٹا اپنے باپ کو اس وجہ سے قتل کردیا کہ باپ نے اس کی بیوی سے جھگڑا کیا۔حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے صفدر نگر میں 55 سالہ امتیاز اپنے دو بیٹے صلاح الدین اور برہان الدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں الگ الگ رہتا تھا ۔ امتیاز اس سے قبل آر ایم پی کی حیثیت سے کام کر چکا تھا اور دس برسوں سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ شراب نوشی کرنے کے بعد گھر والوں سے جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی گذشتہ شام وہ نشے کی حالت میں اپنے بڑے بیٹے صلاح الدین کی اہلیہ سے جھگڑا کیا ۔
اس نے اپنے شوہر کو اس کے بارے میں بتایا۔ جس پر مشتعل صلاح الدین نے اپنے محور خواب باپ پر سینٹرنگ کی لکڑی سے سر پر حملہ کردیا ۔ جس پر امتیاز شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے متوفی کے چھوٹے بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم پولیس کو خودسپرد ہوگیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں