نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سےآل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد کی ملاقات
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سےآل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد کی ملاقات
آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے زیرِ اہتمام وقف بورڈ ایکٹ ترمیمی بل کو لیکر مالیگاؤں شہر سے ایک مضبوط آواز کے طور پر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء سرگرم عمل ہے۔صوفیائے کرام، علمائے کرام، معززینِ شہر وکلاء حضرات کے مشوروں کے بعد 12 اگست بروز پیر ہزار کھولی مرحوم شیخ رشید صاحب کے پرانے مکان پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ، وزیرِ مالیات اجیت دادا جی پوار صاحب مرحوم شیخ رشید صاحب کی تعزیت کے لیے تشریف لائے اس موقع پر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ وقف بورڈ ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجیت دادا پوار صاحب کو میمورنڈم دیا وفد کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے صوفی نورالعین صابری صاحب نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سے کہا کہ موجودہ سرکار مسلمانوں کی وقف کردہ املاک کو چھیننا چاہتی ہے وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ کے 44 نکات غیر ضروری ہے
وقف ایکٹ کے اختیارات ختم کرنا موجودہ سرکار کا مقصد ہے موجودہ مہاراشٹر سرکار نے وقف املاک پر ٪2 ٹیکس کو بڑھا کر 7 فیصد کردی ہے اسے پرانے طرز پر 2 فیصد ہی رکھا جانا چاہیے دیگر مذاہب کی وقف کردہ املاک کا مالکانا حق اُنھیں لوگوں کو حاصل ہے گزشتہ دنوں 29/30 جولائی 2024 کو منترالیہ میں میٹنگ ہوئی جسمیں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، آر، کے ویکھے پاٹل نے شرکت کی اس میٹنگ میں اقلیتی محکمہ کے وزیر سکریٹری وغیرہ کو مدعو نہیں کیا گیا خبریں موصول ہوئی ہے کہ ٪50موجودہ شرح کے مقابلے میں صرف 5فیصد رعایتی پریمیم تبدیلی کی تجویز کا حکم دیا ہے کلاس 2 کی زمینوں کو کلاس 1میں تبدیل کرنے کی تجویز ختم ہونی چاہیے ساتھ ہی مہاراشٹر کے اورنگ باد ڈویژن میں ماضی میں کئی خاندانوں کی حکومت رہی یہاں تقریباً 42710 ہیکٹر ارضیات اور تقریباً 13803ہیکٹر اراضیات موجود ہے اس کے علاوہ اوقاف کی کافی جائیدادیں ہیں جوکہ ایکٹ 1995 کے ذریعے ریگولیٹ ہیں سرکار کی نظر ہماری ان زمینوں پر ہے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جارہا ہے ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بی، جی، پی گورنمنٹ ہریانہ اور مہاراشٹر کے الیکشن کے پیشِ نظر اس غیر ضروری مُدّے کو اٹھا رہی ہے ہمیں کسی صورت میں وقف بورڈ میں ترمیم منظور نہیں نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب نے اس موضوع پر تفصیلی معلومات طلب کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا وکلاء حضرات سے خامیوں پر مبنی ایک میمورنڈم لیکر عنقریب اجیت دادا پوار صاحب سے جلد ہی دوبارہ ملاقات کی جائے گی اس وفد میں صوفی نورالعین صابری ،صوفی رمضان چشتی الیاسی، سیٹھ شیخ اکبر اشرفی، محمد عارف نوری، صوفی صادق قادری، ڈاکٹر کیف الورع، نصیر احمد انصاری، مولانا محمد یوسف چشتی، صوفی کلیم احمد صابری، صوفی فیاض قدیری، محمد عمران اشرفی، رئیس پردھان، صاحبان موجود تھے۔
ایسی تحریری اطلاع حافظ عرفان رضا نے جاری کی۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں