سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ
سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ
ہم نے برادری واد سے اوپر اٹھ کر چار میئر شیخ برادری سے بنایا، آصف شیخ ووٹوں کو خرید کر چناؤ کامیاب کرنا چاہتے ہیں
(مالیگاؤں) مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی جماعت ہے ۔ مہاوکاس اگھاڑی بی جے پی کے نام سے ڈراتی ہے اور بی جے پی مہاوکاس اگھاڑی کے نام سے ڈراتی ہے اور یہ دونوں مل کر ہم مسلمانوں کو ڈراتے ہیں لیکن مجلس ہی ایسی جماعت جو مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں ۔لہٰذا 20 نومبر کو مجلس کے پتنگ نشان پر ووٹ دیکر مجھکو کامیاب کریں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہڈکو کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔حکومت سی اے اے اور این آر سی اور اب وقف قانون کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرنا چاہتی ہیں ۔اور کچھ لوگ مہایوتی کے نام پر درپردہ امیدواری کررہے ہیں ۔مالیگاؤں میں آصف شیخ نے اجیت پوار سے سیٹنگ کرکے آزاد امیدواری کانگریس اعلان کیا ۔انہوں نے اسلام پارٹی لایا اور چند گھنٹوں میں ہی اسلام پارٹی کو چھوڑ دیا ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ان لوگوں نے مجھکو 2009 اور 2019 میں بھی پرچار کرنے سے روکا لیکن اللہ نے مجھکو کامیاب کیا ۔اور اس مرتبہ بھی ہنگلاج نگر کے بیس سے پچیس نوجوانوں نے راستہ روکا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں جو ہماری ووٹ ہے وہ مل کر رہیگی ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی الیکشن جیتنے کیلئے نہیں لڑ رہے ہیں وہ تو مجھکو ہرانے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی کہتا ہے کہ یہ ملا، ملاوا، میں اسے ہراؤنگا ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ۔انہیں ووٹ دینا بی جے پی جو ووٹ دینے کے برار ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے میری ووٹ کاٹنے کیلئے 2014 میں بھی بلند اقبال کو الیکشن میں کھڑا کیا تھا لیکن بلند اقبال کو صرف 7 ہزار ووٹ ملی تھی ۔جن تو نہال احمد زندہ تھے اور اب تو انکا سیاسی وجود بھی نہیں ہے ۔یہ شیخ آصف کے آلہ کار ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے آصف شیخ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 34 ہزار بوگس ووٹ بڑھوایا ہے ۔عوام صبح اٹھیں اور اپنی ووٹ ڈالیں ۔کسی سے ڈریں نہ، شیخ آصف کے لوگ عوام کو ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن جو میری ووٹ ہے وہ ہر حال میں مجھکو مل کر رہیگی ۔ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی اور نشہ کے کاروبار سے عورتوں کو ڈرایا جارہا ہے اور انہیں دو دو سو روپیہ بانٹ کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ یاد رکھنا اس شہر میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ۔عوام بلاخوف و خطر چناؤ میں حصہ لیں اور ووٹ دینے ضرور جائیں ۔مفتی اسمٰعیل نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے برادری واد سے اوپر اٹھ کر چار میئر شیخ برادری سے بنایا ہے ۔پہلا میئر حاجی نجم الدین شیخ گلشیر کو بنایا، دوسرا میئر عبد المالک شیخ یونس عیسی کو بنایا، تیسرا میئر حاجی ابراہیم سیٹھ نیشنل والا کو بنایا یہ بھی شیخ اور چوتھا میئر بھی طاہرہ شیخ کو ہم نے ہی میئر بنایا ۔ہم برادری واد نہیں کرتے ورنہ ہم انہیں میئر نہیں بناتے ۔ہم برادری واد سے اوپر اٹھ کر سیاست کرتے ہیں کیونکہ ہمیں شہر کی تعمیر و ترقی عزیز ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ میرے تعمیری کاموں کو آگے بڑھانے کیلئے اس مرتبہ بھی مجھکو کامیاب کریں اور 20 نومبر کو پتنگ پر ووٹ دیں ۔اس جلسہ عام میں یوسف الیاس، عبد المالک یونس عیسی سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں