نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اپنا سوڈا گاڑی توڑ پھوڑ معاملہ ، 6 افراد پر مارپیٹ ، فساد برپا کرنے اور ہتھیار استعمال کرنے کا مقدمہ درج ‏

مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق 16 اپریل 2021 کی رات ایک بجے سے ڈیڑھ بجے کے درمیان قدوائی روڈ جنتا لاج کے پاس ہوئے سوڈا گاڑی کی توڑ پھوڑ اور مارپیٹ معاملے میں سٹی پولیس نے 6 افراد کے خلاف مارپیٹ ، فساد برپا کرنے اور ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کرنے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فریادی شیخ سراج احمد فقیر محمد عمر 42 سال کاروبار سوڈے کی گاڑی ساکن سروے نمبر 56 کسمبا روڈ پلاٹ نمبر 53 جنتا بینک کے پاس نے سٹی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 16 اپریل کی رات ایک سے ڈیڑھ بجے کے درمیان سوڈے کی گاڑی پر کام کرنے والا سلمان نامی لڑکا پیری چوک جنتا لاج کے پاس پانی بھرنے گیا تھا کہ اسی دوران ملزم نمبر 1 سے 6 وہاں پر آئے اور 13 اپریل کو فریادی کے بھائی کے ساتھ پیسے مانگنے پر ہوئے تنازعہ کو لیکر ہاتھوں میں تلوار اور کلہاڑی جیسے دھاردار ہتھیار لیکر مارپیٹ کرتے ہوئے سوڈے کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا اور گَلّے میں رکھے ہوئے 15 سو روپے لیکر چلے گئے ،
سٹی پولیس نے شیخ سراج کی فریاد پر ملزم نمبر (1) شیخ یعقوب عبدالرشید ساکن ملا باڑه ، (2) شیخ فرید عبدالرشید ، ملا باڑه ، 3) بِلّا دادا (نام پتہ نہیں ) ، (4) مظہر دادا (پورا نام پتہ نہیں) ، (5) محمّد عبدالرشید ، کمالپورہ ، (6) محمّد اخلاق عبدالرشید ، کمالپورہ مالیگاؤں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 24/021 قلم 143 , 144, 146, 147 , 148 , 149 , 504 , 506 , 427, 188, 269 , 270 , 461 , آرم ایکٹ 4/25 و 3 ، 4 ، 5، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 56 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے دیگر تحقیقات پی ایس آئے ایم ٹی گائکر کررہے ہیں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کل صبح 11 بجے ہنومان جی مندر جائیں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کل جنوبی دہلی میں روڈ شو کریں گے۔ نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت کے کاغذات تیار کیے گئے اور وہ لیکر وکلاء تہاڑ جیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو تقریباً 7 بجے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سی ایم کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی اپنے شوہر کا خیرمقدم کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے، ایم پی اور کونسلر بھی تہاڑ جیل کے باہر نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے تمام کارکنوں کو تہاڑ جیل کے باہر جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔گھر پہنچتے ہی کارکنوں، ایم ایل ایز اور وزراء کی بڑی تعداد نے

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت

اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت اسرائیل کے فضائی حملہ سے غزہ میں افراتفری، اسپتال پر ہوئے حملے میں 500 افراد کی موت نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بڑی تباہی کا منظر سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملے سے غزہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، کیونکہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں تقریباً 500 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی اے پی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے دی ہے۔ تاہم اسرائیلی ڈیفنس فورس یعنی آئی ڈی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ اسپتال میں کیا ہوا، اس کے بارے میں انہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ شہر کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں۔ حملے کے وقت سیکڑوں افراد اسپتال میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھیجی گئی تصاویر میں اسپتال کے ہال میں آگ، ٹوٹے ہوئے شیشے اور مسخ شدہ لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں فلسطین

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ آج اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس اے اے پی ایم ایل اے خان کے گھر پہنچی تھی۔ نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کو نوٹس دینے ان کے گھر پہنچی تھی۔ لیکن ایم ایل اے اپنے بیٹے کے ساتھ کئی دنوں سے گھر سے غائب ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا پولیس نے اے اے پی ایم ایل اے کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ نوئیڈا پولیس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے امانت الل