نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

‎آج سے مہاراشٹر بھر میں نئی پابندیوں کا نفاذ بلا ضرورت اور بنا ماسک کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی صبح 7بجے سے 11 بجے تک ہی کھلی رہیں گی ضروری اشیاء کی دکانیں

ممبئی :20 اپریل موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر سرکار کی کابینہ کا اجلاس آج ممبئی میں دوپہر ساڑھے تین بجے عمل میں آیا جس میں کورونا کے بڑھتے واقعات پر بریک دی چین کے اصولوں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آج رات 8 بجے سے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔وقت کی پابندی کے ساتھ صرف ان اقسام کی دکانیں جاری رہیں گی۔

1) کرانہ اسٹورز - صبح 7 سے 11 بجے تک ۔
2) دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 بجے تک ۔
3) سبزیوں کی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 تک ۔
 4) پھلوں کی فروخت - صبح 7 سے 11 بجے تک ۔
5) انڈے ، گوشت ، مرغی ، مچھلی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 تک ۔
6) زراعت سے متعلق تمام خدمات / دکانیں۔ صبح 7 سے 11 تک ۔
7) جانوروں کے لئے چارہ، کھاد کی فروخت - صبح 7 سے 11 تک۔
 8) بیکری ، میٹھائی کی دکانیں ، ہر طرح کی کھانے کی دکانیں۔ صبح 7 سے 11 تک ۔
9) پالتو جانوروں کیلئے کھانے کی دکانیں۔ صبح 7 سے 11 بجے تک ۔
10) آنے والی صبح یعنی بدھ 21 اپریل کی صبح سے مذکورہ بالا تمام دکانیں صبح 7 سے 11 بجے تک ہی جاری رہیں گی ۔

      تاہم ، ان تمام دکانوں کو کووڈ قوانین کے تحت صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک ہوم ڈلیوری سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔بلا ضرورت اور بغیر ماسک کے کوئی شخص گھر کے باہر نہ نکلے گا اور اپنی و اپنے خاندانی کی حفاظت کریگا ایسا یقین بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔اسی طرح مہاراشٹر سرکار نے ضلع انتظامیہ و شہری انتظامیہ کو اس نوٹ کے ذریعے اختیارات دیئے ہیں کہ مقامی انتظامیہ مقامی صورتحال کی بنیاد پر اپنے وقت کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ

سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ ہم نے برادری واد سے اوپر اٹھ کر چار میئر شیخ برادری سے بنایا، آصف شیخ ووٹوں کو خرید کر چناؤ کامیاب کرنا چاہتے ہیں (مالیگاؤں) مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی جماعت ہے ۔ مہاوکاس اگھاڑی بی جے پی کے نام سے ڈراتی ہے اور بی جے پی مہاوکاس اگھاڑی کے نام سے ڈراتی ہے اور یہ دونوں مل کر ہم مسلمانوں کو ڈراتے ہیں لیکن مجلس ہی ایسی جماعت جو مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں ۔لہٰذا 20 نومبر کو مجلس کے پتنگ نشان پر ووٹ دیکر مجھکو کامیاب کریں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہڈکو کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔حکومت سی اے اے اور این آر سی اور اب وقف قانون کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرنا چاہتی ہیں ۔اور کچھ لوگ مہایوتی کے نام پر درپردہ امیدواری کررہے ہیں ۔مالیگاؤں میں آصف شیخ نے اجیت پوار سے سیٹنگ کرکے آزاد امیدواری کانگریس اعلان کیا ۔انہوں نے اسلام پارٹی لایا اور چن...