نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کارپوریشن گھنٹہ گاڑیوں کی 77 ہزار رویے مالیت کی 41 بیٹری چوری معاملہ ، 2 ملزم گرفتار ، 24 اپریل تک پولیس کسٹڈی

مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شری کانت پنجارام پوار (38) پیشہ نوکری ساکن آنند ساگر علاقہ پلاٹ نمبر 9 سوۓ گاؤں تعلقہ مالیگاؤں ناسک نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے کسی نامعلوم چور نے 14 اپریل 2021 کی دوپہر 2 بجے سے 17 اپریل کی شام ساڑھے 6 بجے کے درمیان وہیں 05/03/020 سے 25/02/021 کو 1 بجے کے درمیان میونسپل کارپوریشن کی عمارت کے نچلے منزلہ اور واڈیا اسپتال کے کمپاؤنڈ میں کھڑی 41 گھنٹہ گاڑیوں کی 65 ایمپیر کی 41 اکسائڈ کمپنی کی 77 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرلی ،
اس معاملے میں قلعہ پولیس نے شری کان پوار کی فریاد پر نامعلوم چور کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 134/021 قلم 379 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، قلعہ پولیس نے اس چوری معاملے میں تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کیا جن میں ایک علامہ اقبال پل علاقے کا 22 سالہ نوجوان ہے اور ایک سوموار وارڈ سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نوجوان شامل ہیں ان دونوں افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انھیں 24 اپریل تک پولیس کسٹڈی میں روانہ کیا گیا ہے ،
معلوم ہوکہ اس چوری میں شامل دیگر افراد کے نام بھی پولیس کو معلوم ہوئے ہے جنکی تفتیش پولیس کررہی ہے ، ممکن ہے ایک دو روز میں مزید ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے کھرگے کررہے ہیں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...