مالیگاؤں / کل 21 اپریل 2021 کی رات ساڑھے 9 سے 10 بجے کے درمیان موتی تالاب کمالپورہ علاقے میں کارپوریٹر فاروق فیض اللہ کے چچا زاد بھائی اور ہونے والے بہنوئی فیصل خان قریشی کا پرانے تنازعہ کے چلتے ہوئے جھگڑے میں چاقوں مار کر قتل کر دیا گیا ،
اس معاملے کار پوریٹر فاروق فیض اللہ نے بتایا کہ مقتول فیصل خان کا نکاح میری بہن کے ساتھ عید کے بعد ہونا تھا ۔ ملزمین نے پرانے
تنازعہ کے چلتے میرے بھائی کی جان لے لی ۔
سٹی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات ک
مطابق نمائندہ جمال شیخ کو بتایا گیا کے اس معاملے میں فریادی امتیاز خان امان اللہ خان 30 سال ساکن موتی تالاب نثار ڈیری کے پاس مالیگاؤں کی فریاد پر ملزم نمبر (1) رحیم خان بھجیہ ، (2) مجید خان بھجیہ ، (3) سلیم خان یعقوب خان عرف چمڑا کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 27/021 قلم 302 اور 34 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پولیس انسپکٹر مہاجن کررہے ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں