حیدرآباد : چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کے عوام کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے عہدیداروں کے ساتھ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 18 سال سے زائد عمرکے تمام افراد کو ٹیکہ مفت دینے کا اعلان کیا۔
چیف منسٹر نے بتایا کہ ویکسینیشن کیلئے قریب 2500 کروڑ رروپئے خرچ کا اندازہ ہے لیکن یہ رقم عوام کی صحت سے بڑھ کرنہیں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسس میں اضافہ کے تناظرمیں ویکسینشن کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں