نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حکومت کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کی تفصیلات شیئر کریں۔کانگریس

حکومت کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کی تفصیلات شیئر کریں۔کانگریس


نئی دہلی، 3 مئی کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ہندوستان کو دنیا کے 40 سے زائدممالک سے آکسیجن اور کورونا کی دوائیں موصول ہوئی ہیں، اس کے باوجود ملک میں لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں، اس لئے بیرونی امداد کی تفصیلات ملک کے سامنے پیش کی جانی چاہئے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پیر کے روز یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ، روس، سعودی عرب جیسے 40 بڑے ممالک کی طرف سے اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کو بڑی تعداد میں مدد مل رہی ہے۔ ان میں کورونا ویکسین سے لے کر آکسیجن اور آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ تک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی مدد کے باوجود ہمارے پاس آکسیجن کی قلت ہے اور ویکسین دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری نہیں ہو رہی ہے، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ کرناٹک کا ہے جہاں چامراج نگر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے 24 مریضوں کی موت ہوگئی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ

سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ ہم نے برادری واد سے اوپر اٹھ کر چار میئر شیخ برادری سے بنایا، آصف شیخ ووٹوں کو خرید کر چناؤ کامیاب کرنا چاہتے ہیں (مالیگاؤں) مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی جماعت ہے ۔ مہاوکاس اگھاڑی بی جے پی کے نام سے ڈراتی ہے اور بی جے پی مہاوکاس اگھاڑی کے نام سے ڈراتی ہے اور یہ دونوں مل کر ہم مسلمانوں کو ڈراتے ہیں لیکن مجلس ہی ایسی جماعت جو مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں ۔لہٰذا 20 نومبر کو مجلس کے پتنگ نشان پر ووٹ دیکر مجھکو کامیاب کریں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہڈکو کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔حکومت سی اے اے اور این آر سی اور اب وقف قانون کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرنا چاہتی ہیں ۔اور کچھ لوگ مہایوتی کے نام پر درپردہ امیدواری کررہے ہیں ۔مالیگاؤں میں آصف شیخ نے اجیت پوار سے سیٹنگ کرکے آزاد امیدواری کانگریس اعلان کیا ۔انہوں نے اسلام پارٹی لایا اور چن...