اسمبلی انتخابات : آسام میں بی جے پی بنگال میں ٹی ایم سی اور کیرالہ میں یو ڈی ایف کو سبقت۔
آسام میں 126 میں سے 46 سیٹوں کے رجحانات منظر عام پر آئے ہیں، یہاں بی جے پی اتحاد 29 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی ہے جبکہ کانگریس اتحاد 16 سیٹوں پر اور ایک سیٹ پر دیگر آگے ہے۔
مغربی بنگال کی 292 سیٹوں میں سے 209 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں، یہاں ٹی ایم سی 106، بی جے پی 99 اور لیفٹ اور کانگریس اتحاد دو سیٹوں پر آگے ہیں۔ یہاں کی دو سیٹوں پر دیگر آگے ہیں۔
کیرالہ میں برسراقتدار لیفٹ اتحاد ایو ڈی ایف 7 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اتحاد 3 سیٹوں پر آگے ہے۔ کیرالہ میں 30 سیٹوں میں سے 10 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔
تمل ناڈو میں 234 میں سے 67 سیٹوں کے رجحانات حاصل ہوئے ہیں، یہاں اے آئی ڈی ایم کے اتحاد 45 سیٹوں پر جبکہ ڈی ایم کے اتحاد 21 سیٹوں پر آگے ہے۔
اسمبلی انتخابات ،پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع
ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال ،تمل ناڈو ،کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری میں ہوئے انتخابات میں کورونا کا اثر بھی صاف نظر آیا ۔ ان انتخابات کو لےکر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر تنقید ہو رہی ہے۔مدراس ہائی کورٹ نے تو سماعت کے دوران سوال پوچھا کہ کیوں نہ الیکشن کمیشن کے خلاف قتل کی شکایت درج ہو۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں