مُلک کی پانچ ریاستوں کے نتائج کا آج ہونگا اعلان ، فیصلے کیلئے چند گھنٹے باقی۔
ملک کی چارریاستوں اورایک مرکزی زیرانتظام علاقہ کے اسمبلی انتخابی نتائج کیلئے اب صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اگزٹ پولس کے مطابق بنگال میں ممتا،تامل ناڈو میں ڈی ایم کے اور کیرالا میں ایل ڈی ایف کی کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مختلف نیوز چینل نے اپنے اپنے اگزٹ پول جاری کئے ہیں جس میں صرف آسام میں بی جے پی کی فتح کا اشارہ دیا گیا ہے مغربی بنگال کے انتخابات میں ممتا بنرجی کی ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔دوسری طرف ، ڈی ایم کے اور اس کی حلیف جماعتوں کے تامل ناڈو میں اقتدار پرلوٹنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ اسی طرح ایل ڈی ایف کے کیرالہ میں ایک بار پھر اقتدار پرواپسی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں