نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بیہوشی کی حالت میں لڑکی کے ساتھ پرائیویٹ جہاز پر کام کرنے والا مکینیکل انجینیئر نے کیا گھناؤنا کام، اور بنایا ویڈیو۔


ممبئی کے وڈالا علاقے میں ایک پڑوسی نےاپنے ہی پڑوس کی ایک 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی۔ کہا جاتا ہے کہ مصیبت کے وقت پڑوسی سب سے پہلے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں ، لیکن نجی شیپ میں مکینیکل انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والے 40 سالہ نیاز ماموگے جس نے پڑوسی کی ذمہ داری نبھانے کی آڑ میں ایک 17 سالہ لڑکی کو ایک سال سے زبردستی اپنی ہوس کا شکار بنا رہا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پچھلے سال لاک ڈاون کے دوران متا ثرہ اکثر اپنے مامو ں کے ساتھ پڑوسی ملزم نیازما موگے کے گھر آیا جایا کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو ذرا سا بھی خیال نہیں تھا کہ ملزم اس کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرے گا۔
ایک دن ملزم نیاز نے متاثرہ کو سر درد کی گولی دینے کے بہانے اسے بے ہوشی کی دوائی دی اور متاثرہ کی بیہوشی کی حالت میں عصمت دری کی اور اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو وہ اپنی جان دے دے گا اور سارا الزام متا ثرہ لڑکی پر ڈال کر اسے پولیس کیس میں پھنسا دے گا۔
اسی خوف کی وجہ سے لڑکی نے ایک سال تک اپنے گھر والوں سے اس معاملےکو چھپا کررکھا۔
 
یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا ملزم لڑکی کو مسلسل پریشان کرتا رہا۔ ملزم کی بیوی نے شوہر کے جرم کو چھپانے کے لئے متاثرہ شخص کے فون نمبر کو عام کر دیا۔ درجنوں لوگوں نے کال گرل سمجھ کر لڑ کی کو پریشان کرنا شروع کردیا۔
متاثرہ لڑکی کی مکمل طورپر ہمت ٹوٹ گئی اور اس نے ساری بات اپنے گھر والوں کو بتا دی ، گھر والوں نے وڈالا پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ملزم نیاز ماموگے اور اس کی بیوی فہیمہ ماموگے کے خلاف پوسکو ایکٹ کے ساتھ دفعہ 376 ، 500،504 506 اور آئی پی سی کی دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

 

فی الحال ملزم نیاز کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور اس کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا ہے۔ اس پورے معاملے میں اس کی بیوی کا کیا رول ہے اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ جلد ہی بیوی پر قانون کا شکنجہ کس جائےگا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ

سماجوادی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹ کاٹنے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ، ہڈکو کالونی میں مفتی اسمٰعیل کا جلسہ ہم نے برادری واد سے اوپر اٹھ کر چار میئر شیخ برادری سے بنایا، آصف شیخ ووٹوں کو خرید کر چناؤ کامیاب کرنا چاہتے ہیں (مالیگاؤں) مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی جماعت ہے ۔ مہاوکاس اگھاڑی بی جے پی کے نام سے ڈراتی ہے اور بی جے پی مہاوکاس اگھاڑی کے نام سے ڈراتی ہے اور یہ دونوں مل کر ہم مسلمانوں کو ڈراتے ہیں لیکن مجلس ہی ایسی جماعت جو مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں ۔لہٰذا 20 نومبر کو مجلس کے پتنگ نشان پر ووٹ دیکر مجھکو کامیاب کریں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہڈکو کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔حکومت سی اے اے اور این آر سی اور اب وقف قانون کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرنا چاہتی ہیں ۔اور کچھ لوگ مہایوتی کے نام پر درپردہ امیدواری کررہے ہیں ۔مالیگاؤں میں آصف شیخ نے اجیت پوار سے سیٹنگ کرکے آزاد امیدواری کانگریس اعلان کیا ۔انہوں نے اسلام پارٹی لایا اور چن...