کانسٹیبل نے خود کو گولی ماری، مرنے سے پہلے بنائی ویڈیو، کہا - پیسے کے لیے لڑکی اپنی عزت داؤ پر لگا سکتی ہے...
کانسٹیبل نے خود کو گولی ماری، مرنے سے پہلے بنائی ویڈیو، کہا - پیسے کے لیے لڑکی اپنی عزت داؤ پر لگا سکتی ہے...
غازی آباد: مراد نگر میونسپل کونسل میں ای وی ایم مشین کی حفاظت کے لیے تعینات کانسٹیبل پمّی نے خودکشی کرلی۔ اس نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے ویڈیو بنائی
میں گزشتہ 2 سال سے اس قدر پریشان ہوں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کسی سے نہیں کر سکتا۔ میرے گاؤں میں ایک لڑکی ہے۔ گھر کے سامنے رہتی ہے۔ اس نے پہلے مجھے پھنسایا۔ وہ مجھے 2 سال سے بلیک میل کر رہی ہے۔ میں ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا پا رہا ہوں۔ میں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ پیسے کے لیے کوئی لڑکی اپنی عزت داؤ پر لگا سکتی ہے۔ میں نے اپنی بیوی کے زیور بیچ کر پیسے دے دیئے۔ پھر بھی انہیں سکون نہیں ملا۔ اب بتاؤ پیسے کہاں سے لاؤں؟ میں نے اس لڑکی کی وجہ سے ایک بار زہر بھی کھا لیا تھا۔ میں نے اس کے سامنے ہاتھ پیر جوڑ کر اس سے کہا کہ وہ مجھے معاف کردے، مجھ سے غلطی ہوگئی، لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔ میرے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ ہے موت۔ وہ نہیں مانے گی اور میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائے گی۔ میری زندگی اب بھی بے کار ہے۔ میں آپ کو بس اتنا ہی بتانا چاہتا ہوں... بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے تنگ آکر ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرنے سے پہلے ویڈیو بنائی اور یہ واقعہ آپ کو رلا دے گا۔
کیا ہے پورا معاملہ۔؟
مراد نگر میونسپل کونسل میں اے وی ایم مشین کی حفاظت کے لئے تعینات کانسٹیبل پمّی نے خودکشی کر لی ہے، اُس نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔
خودکشی کرنے سے پہلے اُس نے ایک ویڈیو بنائی، جس میں اُس نے بتایا کہ پچھلے دو سال سے ایک لڑکی اُسے بلیک میل کر رہی تھی۔
پمّی کی موت کے بعد اُس کا ویڈیو کافی وائرل ہو گیا ہے۔
جس سے کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہو سکتے ہے پولیس کمشنر اجے مشرا نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے
منگل کی رات کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی۔
2018 بیچ کے کانسٹیبل پمّی ولد پروین کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ وہ بلند شہر ضلع کے اورنگ آباد کا رہنے والا تھا۔ ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل دھیان سنگھ موتلہ نے جب پمی کو خون میں لت پت دیکھا تو اسے فوری طور پر مقامی سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مرنے سے پہلے بنائی گئی ویڈیو
اب پمی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ویڈیو میں پمی نے بتایا کہ اس کے گاؤں کی ایک لڑکی، جو اس کے گھر کے سامنے رہتی تھی، اس کے ساتھ تعلقات میں تھی۔ وہ اسے بلیک میل کر رہی تھی اور 6 لاکھ روپے لے چکی تھی۔ اس کام میں امیت نامی لڑکا اور اس کا گڈّن نام کی اُس کی سہیلی بھی شامل تھی۔
بولا- میرے لیے واحد راستہ موت ہے۔
پمّی نے انکشاف کیا کہ لڑکی اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیتی تھی۔ اس نے بیوی کی چیزیں بیچ کر لڑکی کو پیسے دیے، پھر بھی اس کے مطالبات ختم نہیں ہو رہے تھے۔ اس سے پریشان ہو کر پمّی نے ایک بار زہر بھی کھا لیا۔ ویڈیو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ لڑکی کو سخت سزا دی جائے تاکہ وہ دوبارہ کسی کے ساتھ ایسا نہ کرے اور ایسا قانون بنایا جائے جس سے لڑکوں کو سہولت ہو۔ رپورٹس کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں