نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مسلم ریزرویشن کے لیے جرانگے پاٹل اور مسلم کمیونٹی متحد ہو کر جد و جہد کرینگی

مسلم ریزرویشن کے لئے جرانگے پاٹل اورمسلم کمیونٹی متحد ہوکرجدوجہد کرے گی


نیشنل جنرل سکریٹری انظر خان کی صدارت میں آل انڈیا علماء بورڈکی میٹنگ میں فیصلہ

ممبئی (شیخ جاوید ندوی کے ذریعے)سچر کمیٹی، رنگ ناتھ مشرا کمیشن اور محمودالرحمن کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں کو معاشی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی سفارشات کے باوجود مہاراشٹر حکومت اس معاملے میں غیر سنجیدہ ہے۔اس طرح کا اظہار خیال آل انڈیا علماء بورڈ کےنیشنل جنرل سکریٹری انظر خان نے ممبئی میںمنعقدہ آل انڈیا علماء بورڈ کے اجلاس سے کیا۔گذشتہ کئی سالوںسے مسلمانو ںکو ریزرویشن دلانے کے لئے مستقل کوششیں اور جدوجہد جاری ہیں۔ مسلمانوں کے لیے تعلیم اور نوکریوں میں ریزرویشن کی سمت میں فیصلہ کن اقدامات اور مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی غرض سے مسلم کمیونٹی کے دانشوروں، اسکالرز اور قانون سازوں کو مدعو کر آل انڈیا علماء بورڈ نے ممبئی میں ایک اجلا س منعقد کیا۔اجلاس میںمتفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مہاراشٹر میں مسلم کمیونٹی ریزرویشن کے لیے جدوجہد کرے گی اور منوج جارنگے پاٹل اور مسلم کمیونٹی اکٹھے ہوں گے۔ اس اجلاس میں طئے کیاگیا کہ مسلم کمیونٹی کی جانب سے ہر ضلع اور شہر میں ریزرویشن کمیٹیاں تشکیل دے کر بڑے پیمانے پر تاریخی احجاجات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کا آغاز عنقریب ہوجائے گاان احتجاجات میں ہمیں مراٹھا ریزرویشن کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل کا مکمل ساتھ رہے گا کیونکہ انہیں اس بات کا قوی احساس ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے لئے مراٹھابرادری کے قدم بہ قدم مسلمانوں نے بھی  انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے۔ انظر خان نے نامہ نگاروں سے بات چیتکےدوران  کہا کہ سابقہ حکومت کے ذریعے مراٹھوں کو 16فیصداور مسلمانوں کو5فیصدریزرویشن دیا گیا تھا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ،تب عدلیہ نے مراٹھا ریزرویشن رد کردیا تھا اور مسلمانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم میں ریزرویشن جائز قراردیاگیا تھا لیکن موجودہ حکومت عدلیہ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کرکے لاکھوں غریب پسماندہ مسلم نوجوانوں کو حصول علم کے حق سے محروم کررہی ہے۔مزید کہا کہ اگر ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو مہاراشٹر کبھی ترقی کی منزل نہیں پاسکے گا۔انھوں نے مہاراشٹر کے مسلمانوں سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ اپنے حق کی لڑائی کے لئے ہماراساتھ دے۔کیونکہ کوشش کرنا ہمارا حق ہے اور باقی اللہ پر چھوڑدیں۔اس اجلاس میں میمن فیڈریشن کے صدر اقبال میمن، علماء بورڈ نیشنل جنرل سیکرٹری انظرانور خان،ماہم درگاہ و حاجی علی درگاہ کے چیرمین سہیل کھنڈوانی، ایم آئی ایم کے ترجمان وارث پٹھان، عارف باپو میمن، رحیم پٹنی، راجو جاگیردار، مصطفی شیخ، مولانا جاویدندوی ، مفتی نعیم، مفتی سمیع اللہ، شکیل بھائی، نبیل بھائی، شیباز شیخ، عزیز بھائی ، اظہر ودیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔یہ اجلاس علماء بورڈ کے جنرل سیکرٹری انظرانور خان کی جانب سے منعقد کیاگیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...