شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات
دادا بھوسے کے خلاف دھرنا دینے پر ادھو ٹھاکرے نے دی مبارکباد، وقف بورڈ ترمیمی بل، مہاوکاس اگھاڑی میں مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر کیلئے اسمبلی الیکشن پر چرچا
سماج وادی پارٹی کی جانب سے شیواجی مجسمہ پر دادا بھوسے کی بدعنوانی، تاناشاہی، فرقہ پرستی کے خلاف دیئے گئے دھرنے کی معلومات ممبئی ماتو شری پہنچی تو ادھو ٹھاکرے نے سماج وادی لیڈران کو فوری طور پر ملاقات کے لئے ممبئی طلب کیا. سماج وادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد، مہاراشٹر یوا لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، معین اختر، عطاء الرحمٰن رینوکا کل رات ممبئی کیلئے روانہ ہوئے. آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے ممبئی میں ماتو شری بنگلے پر سماج وادی پارٹی کے وفد نے ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی.
اس ملاقات میں شانِ ہند و مستقیم ڈگنیٹی نے مسٹر ٹھاکرے سے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن کی نسبت سے بنائے گئے انڈیا الائنس جس میں آپ کی پارٹی بھی شامل ہے، ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ وقف بورڈ ترمیمی بل کی مخالفت میں آپ کی پارٹی طاقت کا مظاہرہ کرے. جس پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم اس معاملے میں چرچا کر کے اپنا موقف واضح کریں گے.
ادھو ٹھاکرے نے مزید گفتگو کرتے ہوئے 23 ستمبر کو مالیگاؤں میں شیواجی مہاراج مجسمہ پر ہوئے دھرنے کی تفصیل شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی سے حاصل کی. موصوف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی کہ آپ لوگ کی جرات کو سلام جو ظلم و ناانصافی کے خلاف طاقت ور منسٹر کو منہ کی کھانی پڑی.
شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور ادھو ٹھاکرے سمیت اَدوَے آبا ہیرے کی آپسی گفتگو میں مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کے اسمبلی الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. جس میں مالیگاؤں سینٹرل کیلئے سماج وادی پارٹی کی نامزد اُمیدوار شان ہند نہال احمد کو انڈیا الائنس کی امیدوار فائنل کرنے پر غور و خوص چل رہا ہے. ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ سنجئے راؤت اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں. ہم جناب ابوعاصم اعظمی صاحب کے بھی رابطے میں ہیں. جلد ہی مثبت نتائج برآمد ہوں گے. اس معاملے میں اَدوَے ہیرے ابوعاصم اعظمی صاحب سے ملاقات کرنے والے ہیں. اسی کے ساتھ مالیگاؤں آؤٹر سے بھی سیکولر اُمیدوار کی طاقت کے ساتھ جیت کس طرح حاصل ہو اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں