نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نینشل ہائی وے پر سروس روڈ کی تعمیر جاری ، حسین انصاری کی قیادت میں مفتی اسمٰعیل کی ٹیم جائزہ لینے پہنچی

نینشل ہائی وے پر سروس روڈ کی تعمیر جاری ، حسین انصاری کی قیادت میں مفتی اسمٰعیل کی ٹیم جائزہ لینے پہنچی


جن لوگوں کی ذمہ داری بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی تھی انہوں نے شہر کو کھنڈر بنایا ہے، ہم تعمیر و ترقی کررہے ہیں 




(مالیگاؤں) جن لوگوں نے 35 اور 25 سال راج کیا انہوں نے مالیگاؤں کو کوئی تعمیری کام نہیں دیا بلکہ وہ ہمیشہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے خلاف الزام تراشیاں کرتے رہتے ہیں ۔2004 میں سروس روڈ کیلئے جو فنڈ آیا تھا اس وقت کے اقتدار پر قابض لوگوں نے اسے ہضم کرلیا ۔شہر نے ایک خاندان کے کئی افراد کو تین دفعہ میئر بنایا ۔انکے ڈپٹی میئر رہے، اسٹینڈ چیرمین اور پربھاگ چیرمین تک بنایا ۔اگر یہ لوگ روڈ گٹر، لائٹ اور پانی کی سہولیات اچھی طرح کردیتے تو آج ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوششوں سے سو دیڑھ سو کروڑ روپے کے کام ہوئے وہ آج ہمیں نہیں کرنا پڑتا ۔یہی فنڈ آج دوسرے بڑے کام میں استعمال ہوتا لیکن ان لوگوں نے وہ سب کام نہیں کیا ۔آج شہر کے راستے کھنڈر ہوگئے ہیں ۔انہوں نے ساڑھے سات سال اقتدار میں رہنے کے بعد پورا شہر معنوں برہنہ جیسا کردیا تھا اور اس برہنہ روڈ، گٹر کو کپڑے پہنانے کا کام مفتی اسمٰعیل قاسمی کررہے ہیں ۔روڈ گٹر بنانے کی ذمہ داری ان لوگوں پر تھی لیکن انہوں نے کارپوریشن کے ذریعے کوئی کام نہیں کیا ۔اور پھر یہ سب کام آج مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی انجام دے رہے ہیں ۔آج الحمد اللہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کام زمین پر موجود ہیں ۔جہاں مفتی اسمٰعیل نے شہر کے مضافات کی بستی میں روڈ گٹر نالوں کی تعمیر کی وہیں انہوں نے اس تاریخی کام کو بھی انجام دیا ۔اس طرح کی تفصیلات حسین انصاری نے دی ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم لوگ مفتی اسمٰعیل کے تعمیری کام کا جائزہ لینے نیشنل ہائی وے پر آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر ہوٹل شملہ ان کے پاس سے چالیس گاؤں پھاٹا تک سروس روڈ اور فلائی اوور بریج کا کام دونوں سمت میں شروع ہے ۔اب تک ایک جانب 500 اور دوسری جانب 300 میٹر روڈ کی کھدائی کا کام ہوچکا ہے ۔اس کام کیلئے جدید مشنری بھی یہاں لائی گئی ہیں ۔اسی طرح لبیک ہوٹل کے پاس بھی سروس روڈ کا کام جاری ہوچکا ہے ۔اس کے علاوہ ٹہرے پھاٹا ہر بھی فلائی اوور بریج اور سروس روڈ کا کام جاری ہے ۔اس پورے کام کیلئے تقریباً 200 ملازمین کا اسٹاف موجود ہیں ۔یہ کام 165 کروڑ روپے کے فنڈ سے کیا جارہا ہے ۔حسین انصاری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر اب تک شہر کے تقریباً 500 سے زائد افراد حادثہ کا شکار ہو کر ہلاک ہو کے ہوچکے ہیں ۔روزانہ حادثات کو دیکھتے ہوئے مفتی اسمٰعیل نے نیشنل ہائی وے آگرہ روڈ پر سروس روڈ اور بریج کا کام جاری کروایا ہے۔یہ ایم ایل اے کا کام ہوتا ہے جسے مفتی اسمٰعیل نے کردکھایا ہے ۔یہ مالیگاؤں کے تمام لیڈران سے بڑھ کر کام ہے ۔حسین انصاری نے کہا کہ اس کام کو سو سال تک عوام یاد رکھے گی ۔حسین انصاری نے یہ بھی بتایا کہ مالیگاؤں کے اندر اور باہر بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تعمیری کام کئے ہیں ۔اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ شہر کی عوام مفتی اسمٰعیل قاسمی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ اسی طرح شہر کی تعمیر و ترقی ہوتی رہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق

سیف علی خان پر حملہ : چھ وار کے زخموں کے بعد سرجری، خاندان ٹھیک ہے ، کرینہ کپور کی ٹیم نے کی تصدیق لیلاوتی اسپتال نے کہا کہ اداکار کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید کہا کہ سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت ہورہی ہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیف علی خان پر حملہ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ایک چور کی جانب سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔ چوری کی کوشش اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی باندرہ رہائش گاہ پر صبح 3 بجے کے قریب ہوئی۔ چور فرار ہے، جبکہ پولیس سیف علی خان کے گھر پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکار نے ایک بیان جاری کیا ہے اور میڈیا اور مداحوں سے “صبر” کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو چھرا گھونپنے کے چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک گہرا زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ جمعرات کی صبح جیسے ہی بالی ووڈ...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

الحمداللّٰہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا آپریشن کامیاب۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آپریشن ہوگیا ہے احباب و مخلصین سے دعا کی درخواست ہے          ملک کے ممتاز عالم دین و شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں)گذشتہ کل سہ پہر کو خانقاہ سے گھر لوٹتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں بائیں ہاتھ کی کلائی کی ہڈی تین جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی اور فوری طور پر انہیں ہاسپیٹل میں شریک کیاگیا،جہاں ماہر ڈاکٹر حضرات کی نگرانی میں ہڈیوں کو جوڑ دینے کے لیے آپریشن ہوا،جو بحمدللّٰہ کامیاب رہا،اگلے دو مہینے تک علاج کا سلسلہ ڈاکٹر حضرات کی رائے کے مطابق ان شاءﷲ جاری رہے گا۔          آپ تمام حضرات سےحضرت کی جلد صحت یابی اور ہاتھ کی تکلیف کے دور ہوجانے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔         حادثے کی خبر پھیلنے کی وجہ سے بہت سارے احباب ٹیلی فون اورمیسیج کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں،ہرایک کو فرداً فرداً جواب دینامشکل ہے،اس لیے یہ اعلان خانقاہ رحمانیہ کی جانب سے جاری کیاجارہاہے، حضرت والا سے محبت رکھنے...