نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ویکسین سینٹر پر بھیڑ نہ کریں، اگلے تین ماہ میں ہر ایک کو ویکسین لگائی جائیگی۔ اروند کیجریوال

ویکسین سینٹر پر بھیڑ نہ کریں، اگلے تین ماہ میں ہر ایک کو ویکسین لگائی جائیگی۔ اروند کیجریوال نئی دہلی :  ، 30 اپریل ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت کے عوام سے ویکسین سنٹر پر بھیڑ نہلگانے کی اپیل کی۔انہوں نے سبھی لوگوں کو اپنے رجسٹریشن نمبر کے مطابق سینٹر پر آنے کیلئے کہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ'ہم ویکسین بنانے والی کمپنی سے مستقل رابطے میں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کل 3 لاکھ کورونا ویکسین آجائے گی ، اس کے بعد آہستہ آہستہ مزید ویکسین آجائے گی۔ ابھی تک یہ ویکسین ہمارے پاس نہیں آئی ہے ،اس لئے لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھیڑ نہلگائیں۔ کل کے بعد ہم ویکسین لگوانا شروع کردیں گے۔ آپ اپنے نمبر کا انتظار کریں ، ہم لوگوں کو رجسٹریشن کے مطابق ویکسین لگائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ویکسین تیار کرنے والی کمپنی تعاون کرتی ہے تو ، پھر ہم اس حساب سے تیاری کر رہے ہیں کہ اگلے تین مہینوں میں پوری دہلی کو ویکسین لگائی جائے گی ، لیکن اس کے لئے دہلی کے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یکم مئی سے ، 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کوویکسین لگا

حق رضا (بونس) مزدور کاحق ہے سیٹو مزدور یونین پہنچی لیبر آفس دیا میمورنڈم

مزدور سال بھر محنت کرتا ہے اس کی محنت سے تیار کپڑا وغیرہ کو فروخت کر کے سال بھر صنعتکار ( سیٹھ ) جو منافع کماتا ہے اس کا 20 فی صدی بونس مزدور کا حق بناتا ہے اور یہ مزدور کا قانونی حق ہے مگر ہر سال حق رضاء کے نام پر 1500/2000 روپے سال بھر کے کاریگروں کو دیا جاتا ہے جو ناانصافی ہے مگر مزدور بھی اس ناانصافی کو برداشت کرتا رہا ہے پر کب تک  سیٹوور یونین نے آج بروز منگل لیبر آفیسر کو میمورنڈم دیکر قانون انوسار بونس دلوانے میں لیبر آفیسر کو اپنی ذمہ داری نبانے کا انتباہ دیا  لیبر آفیسر سوریا ونسی میڈم کی طرف سے افس سیکٹری نے میمورنڈم حاصل کیا اور بونس کی کسی بھی طرح کی شکایت پر بر وقت کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی  سیٹو یونین نے شہر کے صنعتکاروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ وہ اپنے مزدورؤں کو جلد سے جلد بونس ادا کردے  مزدور سال بھر اپنا خون پسینہ ایک کرکے محنت کرتھا ہے تو 1500/2000 روپیہ سے اس کا حق ادا نہیں ہوتا کاروباری حالات آتے جاتے ہے پر مزدور اپنا کام برابر کرتا ہے اسلے اس کو اسکا حق خوش دلی سے ادا کردے مزدوروں سے بھی گزارش کی کہ وجہ اپنے حق کو حاصل کرنے میں ب

پاکستان نے بھارت کی مدد کیلئے بڑھایا ہاتھ، ینٹی لٹیروں سمیت دیگر امدادی سامان مہیا کرانے کو ہیں تیار۔

پاکستان نے بھارت کی مدد کیلئے بڑھایا ہاتھ، ینٹی لٹیروں سمیت دیگر امدادی سامان مہیا کرانے کو ہیں تیار۔ اسلام آباد: پاکستان نے کووڈ 19 کی خوفناک لہر سے لڑنے میں مدد دینے کے لئے بھارت کو وینٹی لیٹروں سمیت دیگر امدادی سامان مہیاکرانے کی پیش کش کی ہے اور کہا کہ دونوں ممالک عالمی وبا کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مزید تعاون کے ممکنہ طریقوں پر غور کر ر سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اورطرز عمل کا پتہ چلتے ہی پاکستان کچھ خاص مواد بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی موجودہ لہر کو دیکھتے ہوئے ، بھارت کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے میں اپنے پڑوسی ملک میں بی پی اے پی اے پی اور ڈیجیٹل ایکس رے مشینیں ، پی پی ٹی کٹیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے متعلقہ حکام امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لئے پیش کش کی ہے جب وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا ، ہمیں انسانیت کو درپیش اس عالمی چیلنج کو مل کر لڑنا چاہئے۔

سعودی عرب کی طرف سے بھارت کو 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن کی فراہمی۔

ریاض۔ ۲۵؍اپریل:بی این ایس) کورونا کی نئی تباہ کن لہر میں آکسیجن گیس کی قلت کے شکار ہندوستان کو سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھیجوا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہندوستان کے لیے 80 میٹرک ٹن آکسیجن روانہ کردی گئی ہے۔ آکسیجن کی یہ کھیپ سعودی عرب سے دو ہندوستانی کمپنیوں کی توسط سے فراہم کی جارہی ہے۔سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے نے فرمانروا شاہ سلمان اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پر معترف ہیں۔ادھر ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کے دوران یومیہ ساڑھے تین لاکھ کیسز کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ گیا اور کووڈ-19 کے مریضوں کی زندگی کی ضامن آکسیجن گیس ناپید ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب اسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں لگ گئیں، انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی گیس ختم ہوگئی جس پر ہندوستان نے آکسیجن گیس کے حصول کے لیے سنگاپور سے بھی رابطہ کیا اور اب سنگاپور کی حکومت بھی ہوائی جہاز کے ذریعے آکسیجن سلنڈرز بھیج رہی ہے۔

کورونا بحران : "سرکار اپنی ناکامی نہ چھپائے"اکھلیش یادو سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا۔

کورونا بحران : "سرکار اپنی ناکامی نہ چھپائے" اکھلیش یادو سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا۔ لکھنؤ:سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کوویڈ 19 کی مفت اسکریننگ ، مفت ویکسین اور مریضوں کا مفت علاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس پی چیف نے اتوار کے روز ٹویٹ کیاہے کہ ایس پی کا مطالبہ ، مفت جانچ ، مفت ویکسین ، مفت علاج ہے۔اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کورونا کی خبر بلیک مارکیٹنگ حکومت کی ناکامی کی علامت ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ایس پی ملک بھر میں ویکسین کی قیمتوں میں یکسانیت کے بجائے فوری اور مفت ویکسینیشن کا مطالبہ کرتی ہے۔اکھلشی یادو نے اپنے پہلے ٹویٹ کے تقریباََساڑھے تین گھنٹے بعد ایک اور ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ یوپی کے ذمہ دارعہدے کے لوگوں کو غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نہیں کرنی چاہیے اور لوگوں کی املاک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے کر عوام کوخاموش کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ افواہ بی جے پی کی حکومت پھیلا رہی ہے کہ آکسیجن کی کمی

سیتو مزدور یونین کا اہم اعلان اپنے مزدوروں کو بونس( حق رضا )جلد سے جلد ادا کردے

سیتو مزدور یونین کا اہم اعلان اپنے مزدوروں کو بونس( حق رضا )جلد سے جلد ادا کردے ماہِ رمضان کا پہلا عشرہ مکمل کر ھم دوسرا عشرہ گزار رہے ہے سال بھر مزدور آپ کے کارخانے /سائزینگ میں محنت کرتا ہے اور رمضان میں اس محنت کش کو اس کے سال بھر کا بونس ( حق رضا) دیا جاتا ہے۔  مگر ھمارے شہر کے صنتکار کچھ سالوں سے بونس کو رمضان کے آخری ہفتہ میں ادا کرتے ہے اور مزدور کے اپنے حق کے مطابق بھی نہیں دیتےتب مزدور کو عید کی تیاری میں بہت دشواری کا گزارنی پڑتی ہے  اگر وہ آپ کے یہاں سال بھر محنت کرتا ہے اور رمضان کے روزوں کے بعد مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار میں اپنے پریوار کے ساتھ شامل ہونا چاہے تو یہ سالانہ بونس اس کی سب سے بڑی امید ہوتی ہے  اگر آپ بونس ہی چاندرات کو دوگے تو وہ غریب مزدور کب عید کی تیاری کریگا  اسلے مالیگاوں کے صنتکار ( کارخانہ اور شائزنگ مالکان ) سے سیٹو مزدور یونین مالیگاوں کی درد مندانہ اپیل ہے کہ 20 ویں روزے تک اپنے مزدوروں کو انکا حق ادا کردے  یاد رہے بونس مزدور کا قانونی حق بھی ہے اگر آپ اسے خوش دلی سے ادا کردے تو اَللّٰهُﷻ‎‎ بھی خوش ہوگے مزدور بھی آپ کا دل بھی مطمئن

تلنگانہ میں تمام کو مفت ویکسین دینے چیف ‏منسٹر ‏کا ‏اعلان

حیدرآباد : چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کے عوام کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے عہدیداروں کے ساتھ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 18 سال سے زائد عمرکے تمام افراد کو ٹیکہ مفت دینے کا اعلان کیا۔  چیف منسٹر نے بتایا کہ ویکسینیشن کیلئے قریب 2500 کروڑ رروپئے خرچ کا اندازہ ہے لیکن یہ رقم عوام کی صحت سے بڑھ کرنہیں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسس میں اضافہ کے تناظرمیں ویکسینشن کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔

اندور گیس ایجنسی پررات ڈھائی بجے حاجی محمد یوسف نیشنل کادورہ

مالیگاؤں: ٢٣اپریل ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر چل رہی ہے اور مالیگاؤں شہر میں انگلیوں پر کورونا کے مریض گنے جاسکتے ہیں لیکن مالیگاؤں شہر میں آس پڑوس کے دیہاتوں اور شہروں کے کورونا کے مریض بغرج علاج مالیگاؤں آرہے ہیں. اور انکا علاج مہانگر پالیکا کے کوویڈ سینٹر میں ہورہاہے. مہانگر پالیکا کے کوویڈ سینٹر میں بیڈ فل ہونیکی وجہ سے کورونا کے مریض شہر کے پراییوٹ ہسپتالوں میں جارہے ہیں جہاں انکا علاج بھی ہورہاہے.ان پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے علاوہ بھی، نمونیا، شوگر، ہارٹ اور بھی کئی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کاعلاج ہورہا ہے. جنہیں آکسیجن کی بے حد ضرورت ہے. لیکن ضلع کلکٹر اور مالیگاؤں مہانگر پالیکا ان پرائیوٹ ہسپتالوں کو آکسیجن گیس سیلینڈراور نہ ہی ریمیڈیسیورانجیکشن انکی ضروت کے مطابق دے رہے ہیں. جسکی وجہ سے آکسیجن گیس سیلینڈر کی قلت ہورہی ہے.  ٢٣اپریل کی رات ڈھائی بجے ٦٠ آکسیجن سیلینڈر کی گاڑی مالیگاؤں اندور گیس ایجنسی پر آئی اس گیس ایجنسی کو یہ حکم دیا گیا ٣٠ سیلینڈر سہارا کوویڈ سینٹر اور ٢٠سیلینڈر سول ہاسپٹل کو دئے جائیں. اور دس سیلینڈر پرائیویٹ ہسپتال کو دئیے جائیں

کووڈ 19: گجرات میں بی جے پی رہنماؤں نے شمشان گھاٹ پر مسلمان شخص کی موجودگی پر اعتراض کیا۔

معاملہ وڈودرا کےکھاسواڑی شمشان گھاٹ کا ہے، جہاں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد سے ہی لاشوں کا انبار لگا ہے۔ یہ واقعہ 16 اپریل کا ہے۔ وڈودرا کے میئر نے کہا   کہ کورونا  مہاماری کے دور میں کمیونٹیز کو                           ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔                       معصوم روزہ                   نام  :  سدرا محمد اسماعیل                                       عمر  :  4 سال                    پتہ  :  حسن پورہ مالیگاؤں نئی دہلی: گجرات کے وڈودرا شہر میں بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کی جانب سے ایک شمشان گھاٹ پر مسلمان رضاکار کی موجودگی کے خلاف احتجاج کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ وڈودرا کے کھاسواڑی شمشان گھاٹ کا ہے، جہاں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد سے ہی لا شوں کا انبار لگا ہے۔ یہ واقعہ 16 اپریل کا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق،بی جے پی کی وڈودرا اکائی کےصدر ڈاکٹر وجئے شاہ سمیت بی جے پی رہنما پارٹی کے ایک رہنما کے آخری رسومات کی ادائیگی میں شامل ہونے کے لیے کھاسواڑی شمشان پہنچے تھے۔اس دوران یہاں ایک مسلمان رضاکار تھے، جو لاشوں کے

مالیگاؤں : گوشت کی تجارت کو لیکر ہوئے تنازعہ میں فیصل قریشی نے دورانِ علاج توڑا دم۔

مالیگاؤں / کل 21 اپریل 2021 کی رات ساڑھے 9 سے 10 بجے کے درمیان موتی تالاب کمالپورہ علاقے میں کارپوریٹر فاروق فیض اللہ کے چچا زاد بھائی اور ہونے والے بہنوئی فیصل خان قریشی کا پرانے تنازعہ کے چلتے ہوئے جھگڑے میں چاقوں مار کر قتل کر دیا گیا ، اس معاملے کار پوریٹر فاروق فیض اللہ نے بتایا کہ مقتول فیصل خان کا نکاح میری بہن کے ساتھ عید کے بعد ہونا تھا ۔ ملزمین نے پرانے  تنازعہ کے چلتے میرے بھائی کی جان لے لی ۔ سٹی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات ک  مطابق نمائندہ جمال شیخ کو بتایا گیا کے اس معاملے میں فریادی امتیاز خان امان اللہ خان 30 سال ساکن موتی تالاب نثار ڈیری کے پاس مالیگاؤں کی فریاد پر ملزم نمبر (1) رحیم خان بھجیہ ، (2) مجید خان بھجیہ ، (3) سلیم خان یعقوب خان عرف چمڑا کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 27/021 قلم 302 اور 34 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پولیس انسپکٹر مہاجن کررہے ہیں ۔

علّامہ اِقبال کی برسی پر بھوپال میں مولانا برکت اللّٰہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے انوکھے انداز میں یاد کیا

علّامہ اِقبال کی برسی پر بھوپال میں مولانا برکت اللّٰہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے  انوکھے انداز میں یاد کیا بھوپال : شاعر مشرق علاقہ اقبال ایک مفکر، مدبر، فلسفی ، مصلح قوم اور بے بدل شاعر تھے ۔ اقبال ایک ایسے مفکر تھے جنہوں نے حیات و کائنات کے مختلف اور متنوع مسائل پر غور وفکر کیا اوربرسوں کی غور وفکر کے بعد شاعر و نثری شہ پاروں کے ذریعہ حکیمانہ اور بصیرت افروز افکار دنیا کے سامنے پیش کئے ۔ اقبال نے انسان کی خودی کو بیدار کرنے ، ظلم و بربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے، قوموں کے بیچ اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا جو نسخہ کیمیا اپنے کلام سے پیش کیا تھا اس کی معنویت نہ صرف بڑھتی جا رہی ہے ۔ بلکہ دنیا کو آج کلام اقبال کی روشنی میں عالمی امن کا روشن پہلو بھی نظر آتاہے ۔ علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے کورونا قہر میں انوکھے انداز میں یاد کرتے ہوئے اقبال کے کلام کی معنویت پر روشنی ڈالی ۔ بھوپال سے علامہ اقبال کا گہرا رشتہ تھا ۔ علامہ اقبال نے بھوپال میں اپنے وطن کے بعد نہ صرف سب سے زیادہ قیام کیا ، بلکہ انہوں نے بھوپال میں قیام کے دور

‎آج سے مہاراشٹر بھر میں نئی پابندیوں کا نفاذ بلا ضرورت اور بنا ماسک کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی صبح 7بجے سے 11 بجے تک ہی کھلی رہیں گی ضروری اشیاء کی دکانیں

ممبئی :20 اپریل موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر سرکار کی کابینہ کا اجلاس آج ممبئی میں دوپہر ساڑھے تین بجے عمل میں آیا جس میں کورونا کے بڑھتے واقعات پر بریک دی چین کے اصولوں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آج رات 8 بجے سے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔وقت کی پابندی کے ساتھ صرف ان اقسام کی دکانیں جاری رہیں گی۔ 1) کرانہ اسٹورز - صبح 7 سے 11 بجے تک ۔ 2) دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 بجے تک ۔ 3) سبزیوں کی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 تک ۔  4) پھلوں کی فروخت - صبح 7 سے 11 بجے تک ۔ 5) انڈے ، گوشت ، مرغی ، مچھلی فروخت کے لئے صبح 7 سے 11 تک ۔ 6) زراعت سے متعلق تمام خدمات / دکانیں۔ صبح 7 سے 11 تک ۔ 7) جانوروں کے لئے چارہ، کھاد کی فروخت - صبح 7 سے 11 تک۔  8) بیکری ، میٹھائی کی دکانیں ، ہر طرح کی کھانے کی دکانیں۔ صبح 7 سے 11 تک ۔ 9) پالتو جانوروں کیلئے کھانے کی دکانیں۔ صبح 7 سے 11 بجے تک ۔ 10) آنے والی صبح یعنی بدھ 21 اپریل کی صبح سے مذکورہ بالا تمام دکانیں صبح 7 سے 11 بجے تک ہی جاری رہیں گی ۔       تاہم ، ان تمام دکانوں کو کو

کارپوریشن گھنٹہ گاڑیوں کی 77 ہزار رویے مالیت کی 41 بیٹری چوری معاملہ ، 2 ملزم گرفتار ، 24 اپریل تک پولیس کسٹڈی

مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شری کانت پنجارام پوار (38) پیشہ نوکری ساکن آنند ساگر علاقہ پلاٹ نمبر 9 سوۓ گاؤں تعلقہ مالیگاؤں ناسک نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے کسی نامعلوم چور نے 14 اپریل 2021 کی دوپہر 2 بجے سے 17 اپریل کی شام ساڑھے 6 بجے کے درمیان وہیں 05/03/020 سے 25/02/021 کو 1 بجے کے درمیان میونسپل کارپوریشن کی عمارت کے نچلے منزلہ اور واڈیا اسپتال کے کمپاؤنڈ میں کھڑی 41 گھنٹہ گاڑیوں کی 65 ایمپیر کی 41 اکسائڈ کمپنی کی 77 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرلی ، اس معاملے میں قلعہ پولیس نے شری کان پوار کی فریاد پر نامعلوم چور کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 134/021 قلم 379 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، قلعہ پولیس نے اس چوری معاملے میں تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کیا جن میں ایک علامہ اقبال پل علاقے کا 22 سالہ نوجوان ہے اور ایک سوموار وارڈ سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ نوجوان شامل ہیں ان دونوں افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انھیں 24 اپریل تک پولیس کسٹڈی میں روانہ کیا گیا ہے ، معلوم ہوکہ اس چوری میں شامل دیگر افر

اپنا سوڈا گاڑی توڑ پھوڑ معاملہ ، 6 افراد پر مارپیٹ ، فساد برپا کرنے اور ہتھیار استعمال کرنے کا مقدمہ درج ‏

مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق 16 اپریل 2021 کی رات ایک بجے سے ڈیڑھ بجے کے درمیان قدوائی روڈ جنتا لاج کے پاس ہوئے سوڈا گاڑی کی توڑ پھوڑ اور مارپیٹ معاملے میں سٹی پولیس نے 6 افراد کے خلاف مارپیٹ ، فساد برپا کرنے اور ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کرنے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فریادی شیخ سراج احمد فقیر محمد عمر 42 سال کاروبار سوڈے کی گاڑی ساکن سروے نمبر 56 کسمبا روڈ پلاٹ نمبر 53 جنتا بینک کے پاس نے سٹی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 16 اپریل کی رات ایک سے ڈیڑھ بجے کے درمیان سوڈے کی گاڑی پر کام کرنے والا سلمان نامی لڑکا پیری چوک جنتا لاج کے پاس پانی بھرنے گیا تھا کہ اسی دوران ملزم نمبر 1 سے 6 وہاں پر آئے اور 13 اپریل کو فریادی کے بھائی کے ساتھ پیسے مانگنے پر ہوئے تنازعہ کو لیکر ہاتھوں میں تلوار اور کلہاڑی جیسے دھاردار ہتھیار لیکر مارپیٹ کرتے ہوئے سوڈے کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا اور گَلّے میں رکھے ہوئے 15 سو روپے لیکر چلے گئے ، سٹی پولیس نے شیخ سراج کی فریاد پر ملزم نمبر (1) شیخ یعقوب عبدالرشید ساکن ملا باڑه ، (2) شیخ فرید