نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مئی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حمیر پور کی ندی میں لاشوں کے ملنے سے خوف۔

اترپردیش میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے اور وہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں اموات کی خبریں موصول ہورہی ہیں اورلوگوں کو شمشان و قبرستان میں آخری رسومات ادا کر نےکےلئےگھنٹوں انتظار کر ناپڑ رہا ہے۔ ایسے ماحول میں وہاں سے ایک چونکانے والی خبر آئی ہے۔ اے بی پی نیوز پر شائع خبر کےمطابق حمیر پور میں یمنا ندی میں کئی لاشیں بہتی نظر آئی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آخری رسومات کےطور پر ندی میں بہایا جارہا ہوگا لیکن اس خبر کےبعد علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔ پولیس کےاعلی افسر نےبتایا کہ پولیس اہلکار نےدیکھا ہے کہ وہاں کانپور کے باہری ضلع سےٹریکٹر میں ڈال کر دو لاشیں لائی گئیں اور ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔ پولیس کےاعلی افسر نے بتایا کی لاشوں کودیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں ندی میں بہایا گیا ہے۔واضح رہےایک لاش آدھی جلی ہوئی حالت میں بھی ملی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں لگ پایا کہ جن لوگوں کی لاشیں ملی ہیں ان کی موت کیسے ہوئی ہے۔

کورونا سے حالات بے قابو حکومت بلائے کل جماعتی اجلاس۔سونیا گاندھی

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور وبائی امراض کے طبی نظام پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ بگڑی ہوئی صورتحال کے لئے سونیا نے مرکز میں بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کل جماعتی اجلاس بلائے۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی سے بھی درخواست کی کہ وہ کورونا میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر نگاہ رکھیں۔ سونیا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کانگریس راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لئے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی اپنانی چاہئے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ نظام نہیں مودی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔

بیہوشی کی حالت میں لڑکی کے ساتھ پرائیویٹ جہاز پر کام کرنے والا مکینیکل انجینیئر نے کیا گھناؤنا کام، اور بنایا ویڈیو۔

ممبئی کے وڈالا علاقے میں ایک پڑوسی نےاپنے ہی پڑوس کی ایک 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی۔ کہا جاتا ہے کہ مصیبت کے وقت پڑوسی سب سے پہلے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں ، لیکن نجی شیپ میں مکینیکل انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والے 40 سالہ نیاز ماموگے جس نے پڑوسی کی ذمہ داری نبھانے کی آڑ میں ایک 17 سالہ لڑکی کو ایک سال سے زبردستی اپنی ہوس کا شکار بنا رہا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پچھلے سال لاک ڈاون کے دوران متا ثرہ اکثر اپنے مامو ں کے ساتھ پڑوسی ملزم نیازما موگے کے گھر آیا جایا کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو ذرا سا بھی خیال نہیں تھا کہ ملزم اس کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرے گا۔ ایک دن ملزم نیاز نے متاثرہ کو سر درد کی گولی دینے کے بہانے اسے بے ہوشی کی دوائی دی اور متاثرہ کی بیہوشی کی حالت میں عصمت دری کی اور اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو وہ اپنی جان دے دے گا اور سارا الزام متا ثرہ لڑکی پر ڈال کر اسے پولیس کیس میں پھنسا دے گا۔ اسی خوف کی وجہ سے لڑکی نے ایک سال تک اپنے گھر والوں سے اس معاملےکو چھپا کررکھا۔   یہ سلسلہ ختم نہیں ہ

بنگال کی کمان سنبھالتے ہی ممتا بینرجی نے کئی افسران بدلے، سخت کورونا پابندیوں کا بھی اعلان کیا۔

مغربی بنگال کی لگاتار تیسری مرتبہ کمان سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پوری طرح سرگرم ہو گئی ہیں۔ ایک طرف انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، تو دوسری طرف بنگال میں کورونا کے حالات سے نمٹنے کے لیے کئی سخت اقدام کا اعلان بھی کیا۔ بدھ کے روز ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ''ہمارا آکسیجن مرکز لے کر چلی جا رہی ہے۔ کووڈ کو لے کر مرکز کی پالیسی شفاف نہیں ہے۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، میں نے ان سے بہتر پالیسی بنانے کی گزارش کی ہے۔'' اس کے ساتھ ہی ممتا بینرجی نے ڈی جی پی اور اے ڈی جی کو بدل دیا ہے اور سبھی ایس پی کو تشدد روکنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کے ڈی جی پی بنائے گئے نیرج نین پانڈے کو محکمہ دمکل بھیج دیا گیا ہے، جب کہ اے ڈی جی جگموہن کو سول ڈیفنس۔ ان کی جگہ پر ویریندر کو ریاست کا نیا ڈی جی پی بنایا گیا ہے، جب کہ جاوید شمیم کو ریاست کا نیا اے ڈی جی بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے مغربی بنگال میں کئی نئی پابندیو

بھارت میں پہلی بار انسانوں سے جانوروں میں پھیلا کورونا وائرس، 8 ببر شیر کورونا متاشر۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے انسان تو پریشان ہیں ہی، اب جانوروں پر بھی کووڈ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ہندوستان میں پہلی بار انسانوں سے جانوروں میں کورونا پھیلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حیدر آباد کے چڑیاخانہ میں کچھ ببر شبیر کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ اس خبر سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے اور اس بات کو لے کر بھی اندیشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے کہ اگر جانوروں سے انسانوں میں کورونا پھیلنا شروع ہوا تو مزید مشکلیں بڑھ جائیں گی۔ حیدر آباد کے نہرو جولوجیکل پارک میں 8 ببر شیر کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان آٹھوں شیروں میں چار شیر اور چار شیرنیاں ہیں۔ آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا ہے کہ یہ آٹھوں شیر کورونا وائرس کے پرانے ویریئنٹ سے متاثر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 اپریل کو سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بایولوجی (سی سی ایم بی) میں ان شیروں کے سویب جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ اس کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ آٹھوں شیر کورونا پازیٹو ہیں۔ سی سی ایم بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش مشرا نے بتایا کہ یہ شیر کافی تیزی سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ یہ

دھولیہ میں جھوڑگہ کے قریب موب لنچنگ کا واقعہ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏

دھولیہ میں جھوڑگہ کے قریب موب لنچنگ کا واقعہ دھولیہ میں جھوڑگہ کے قریب موب لنچنگ کا واقعہ   27/04/2021 بروز منگل  رات 11.30 بجے ، دھولیہ شہر کے دو لڑکے (توصیف شیخ اور معین قاضی رہائشی ہزار کھولی دھولیہ) دونوں لڑکےکچھ کام سے مالیگاؤں جا رہے تھے۔ راستے میں جھوڑگے کے آگے دیوارپاڑے کے قریب ایک ہوٹل میں چائے کے لئے رک گئے۔  اتنے میں وہاں دس سے بارہ افراد نے ان کی ٹوپیاں اتار کر پھینکی اور اسکے بعد ان دونوں لڑکوں کو باندھ کر بے رحمی سے پیٹا ، انھیں مذہب کے نام پر گالیاں دیتے ہوئے انہیں ڈنڈے ، پائپ اور لوکھنڈی سلاخوں سے بہت مارا اور کہا ، "جئے شری رام بولو ورنہ اور مارینگے اور ان پر جانور چوری کا جھوٹا الزام لگائیں گے۔ ہماری سرکار سے یہی گزارش ہے ایسے ذاتی واد سوچ رکھنے والے لوگوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

حکومت کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کی تفصیلات شیئر کریں۔کانگریس

حکومت کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کی تفصیلات شیئر کریں۔کانگریس نئی دہلی، 3 مئی کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ہندوستان کو دنیا کے 40 سے زائدممالک سے آکسیجن اور کورونا کی دوائیں موصول ہوئی ہیں، اس کے باوجود ملک میں لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں، اس لئے بیرونی امداد کی تفصیلات ملک کے سامنے پیش کی جانی چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پیر کے روز یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ، روس، سعودی عرب جیسے 40 بڑے ممالک کی طرف سے اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کو بڑی تعداد میں مدد مل رہی ہے۔ ان میں کورونا ویکسین سے لے کر آکسیجن اور آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ تک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مدد کے باوجود ہمارے پاس آکسیجن کی قلت ہے اور ویکسین دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری نہیں ہو رہی ہے، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ کرناٹک کا ہے جہاں چامراج نگر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے 24 مریضوں کی موت ہوگئی۔

کیجریوال نے ہوم آئسولیشن نظام کو مضبوط کرنے کیلئے جائزہ میٹنگ کی۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہوم آئسولیشن نظام کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے آج جائزہ میٹنگ کی جس میں حکام کو ہوم آئسولیشن کی مزید موثر بنانے کی ہدایت دی۔مسٹر کیجریوال نے ہدایت دی کہ دہلی میں یومیہ ہورہی کورونا جانچ کا واضح ریکارڈ رکھا جائے۔ ریکارڈ میں یہ واضح کیا جائے کہ کتنے لوگ ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں اور کتنے لوگ ہوم آئسولیشن میں گھر پر ہی اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہوم آئسولیشن میں علاج کرارہے لوگوں کے پاس ہر حال میں 24گھنٹے کے اندر ڈاکٹر کی کال جانی چاہئے تاکہ انکی کاونسلنگ جلد شروع کی جاسکے۔ ساتھ ہی جن مریضوں کے پاس آکسی میٹر نہیں ہے، انہیں کٹ کے ساتھ آکسی میٹر بھی فوری طورپر مہیا کرایا جائے۔

بنگال کی عوام نے دیا اسدالدین اویسی کو بڑا جھٹکا ایم آئی ایم کے امیدواروں کی ہوئی ضمانت ضبط۔ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏

بنگال کی عوام نے دیا اسدالدین اویسی کو بڑا جھٹکا ایم آئی ایم کے امیدواروں کی ہوئی ضمانت ضبط۔ کولکاتہ : گزشتہ سال بہار اسمبلی اتنخابات میں غیرمتوقع کامیابی حاصل کرنے والی اے آئی ایم آئی ایم کو مغربی بنگال میں زور کا جھٹکا لگا ہے ۔ پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی جب مغربی بنگال میں الیکشن لڑنے کیلئے پہنچے تھے ، تب میڈیا میں کافی سرخیاں بنی تھیں ۔ ممتا بنرجی نے بھی ان پر نشانہ سادھا تھا ، لیکن اب الیکشن نتائج بتا رہے ہیں کہ اے آئی ایم آئی ایم کو بنگال میں مایوسی ہاتھ لگی ہے ۔ ریاست میں اویسی نے صرف سات سیٹوں پر ہی امیدوار اتارے تھے ۔ یہ سیٹیں اتہار ، جنگلی ، ساگردگھی ، بھرت پور ، مالتی پور ، رتوآ اور آسنسول ہیں ، لیکن ان میں سے کسی بھی سیٹ پر اے آئی ایم آئی ایم کو کامیابی نہیں ملی ۔ پارٹی امیدواروں کو نہ صرف ہار ملی بلکہ ان کی ضمانت بھی ضبط ہوگئی ۔ الیکشن سے پہلے کہا جارہا تھا کہ بہار کی طرز پر اویسی بنگال میں بھی مسلم ووٹوں کی تقسیم کرسکتے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ حالانکہ شروعات میں فرفرہ شریف کے مذہبی رہنما کے ساتھ ان کے اتحاد کی باتیں کہی جارہی تھیں ، لیکن یہ اتحاد ن

اسمبلی انتخابات : آسام میں بی جے پی بنگال میں ٹی ایم سی اور کیرالہ میں یو ڈی ایف کو سبقت۔

اسمبلی انتخابات : آسام میں بی جے پی بنگال میں ٹی ایم سی اور کیرالہ میں یو ڈی ایف کو سبقت۔ آسام میں 126 میں سے 46 سیٹوں کے رجحانات منظر عام پر آئے ہیں، یہاں بی جے پی اتحاد 29 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی ہے جبکہ کانگریس اتحاد 16 سیٹوں پر اور ایک سیٹ پر دیگر آگے ہے۔ مغربی بنگال کی 292 سیٹوں میں سے 209 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں، یہاں ٹی ایم سی 106، بی جے پی 99 اور لیفٹ اور کانگریس اتحاد دو سیٹوں پر آگے ہیں۔ یہاں کی دو سیٹوں پر دیگر آگے ہیں۔ کیرالہ میں برسراقتدار لیفٹ اتحاد ایو ڈی ایف 7 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اتحاد 3 سیٹوں پر آگے ہے۔ کیرالہ میں 30 سیٹوں میں سے 10 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔ تمل ناڈو میں 234 میں سے 67 سیٹوں کے رجحانات حاصل ہوئے ہیں، یہاں اے آئی ڈی ایم کے اتحاد 45 سیٹوں پر جبکہ ڈی ایم کے اتحاد 21 سیٹوں پر آگے ہے۔ اسمبلی انتخابات ،پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال ،تمل ناڈو ،کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری میں ہوئے انتخابات میں کورونا کا اثر بھی صاف نظر آیا ۔ ان

مُلک کی پانچ ریاستوں کے نتائج کا آج ہونگا اعلان ، فیصلے کیلئے چند گھنٹے باقی۔

مُلک کی پانچ ریاستوں کے نتائج کا آج ہونگا اعلان ، فیصلے کیلئے چند گھنٹے باقی۔ ملک کی چارریاستوں اورایک مرکزی زیرانتظام علاقہ کے اسمبلی انتخابی نتائج کیلئے اب صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اگزٹ پولس کے مطابق بنگال میں ممتا،تامل ناڈو میں ڈی ایم کے اور کیرالا میں ایل ڈی ایف کی کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مختلف نیوز چینل نے اپنے اپنے اگزٹ پول جاری کئے ہیں جس میں صرف آسام میں بی جے پی کی فتح کا اشارہ دیا گیا ہے مغربی بنگال کے انتخابات میں ممتا بنرجی کی ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔دوسری طرف ، ڈی ایم کے اور اس کی حلیف جماعتوں کے تامل ناڈو میں اقتدار پرلوٹنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ اسی طرح ایل ڈی ایف کے کیرالہ میں ایک بار پھر اقتدار پرواپسی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش : بيوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولینس سے کورونا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے جاوید کے خلاف کارروائی، جانیے کیا ہے الزام۔

مدھیہ پردیش : بيوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولینس سے کورونا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے جاوید کے خلاف کارروائی، جانیے کیا ہے الزام۔ بھوپال : کورونا قہر میں زندگی کی بد نما صورت سے تو سبھی واقف ہیں ، مگر اس مشکل گھڑی میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں ، جنہوں نے اپنے ذاتی عیش و آرام کو عوامی فلاح کے لئے قربان کردیا ہے۔ بھوپال کے جاوید نے بھی بیوی کے زیورات بیچ کر آٹو ایمبولنس بناکر مفت عوام کی فلاح کے لئے کام شروع کیا تھا ، مگر بھوپال پولیس کو جاوید کی نیکیاں پسند نہیں آئیں اور پولیس نے جاوید کے آٹو ایمبولنس کو غیر قانونی بتاتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کردی ہے ۔ جاوید بھوپال کے باغ فرحت افزا میں رہتے ہیں اور آٹو چلاکر اپنے گھروالوں کی کفالت کرتے ہیں ۔کورونا قہر میں آکسیجن کی قلت اور اس سے ہونے والی اموات کو جب جاوید نے قریب سے دیکھا تو ان سے رہا نہیں گیا۔ جاوید کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ عوامی فلاح کیلئے بڑا قدم اٹھاتا ۔ جاوید نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا اور بیوی کی رضا مندی کے بعد اس کے زیور بیچ کر ایک خاص قسم کا آٹو تیار کیا جس میں کورونا مریضوں کو اسپتال لے جانے کے ساتھ آکسیجن

آج ‏یکم مئی ‏سیٹو ‏بھون ‏میں ‏مزدور دن ‏کے ‏موقع ‏پر ‏مزدوروں ‏کی ‏تحریک ‏اور ‏قربانیوں ‏ ‎کو یاد ‏کیا ‏گیا۔ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏

آج یکم مئی سیٹو بھون میں مزدور دن پر مزدوروں کی تحریک اور قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ --------------------------------- (مالیگاؤں) : سیٹو یونین اور مارکسٹ وادی کمیونسٹ پارٹی کا مشترکہ آج پروگرام آج بروز سنیچر دو پہر 12:00 سیٹو بھون قدوائی روڈ پر کامریڈ انوار کی صدارت میں ہوا سیٹو یونین کے اظھر خان نے ایک مئی مزدور دن اور مزدورتحریک پر روشنی ڈالی 1886 سکاگو میں مزدور تحریک کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 1886 سے پہلے مزدور 14 گنٹھہ کام کرتا تھا لیکن جب اس نے اتحاد کی طاقت کو سمجھا اور تحریک کا راستہ اپنایا اپنی قربانیاں پیس کی تب آج پوری دنیا میں 8 گنٹھہ مزدور کام کرتا ہے اور بہت سی سہولتوں کا فائدہ اٹارہ ہے۔ مارکسٹ وادی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کامریڈ جمیل نے سیٹو بھون سے نکلنے والے جلوش کو رد کرنے کی وجہ لاکڈاون کو بتایا  اپنی بات جاری رکھتے ہوے مزدوروں کو اپنے حق کے لئے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا  پروگرام میں شامل ناسک ضلع ینتر مارک کامگار یونین کے نائب صدر کامریڈ واجد شیخ نے اپنی تقریر میں مالیگاؤں کے مزدوروں کی قابلِ رحم حالات پر بات کرتے ہوۓ مز