نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات

شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات دادا بھوسے کے خلاف دھرنا دینے پر ادھو ٹھاکرے نے دی مبارکباد، وقف بورڈ ترمیمی بل، مہاوکاس اگھاڑی میں مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر کیلئے اسمبلی الیکشن پر چرچا        سماج وادی پارٹی کی جانب سے شیواجی مجسمہ پر دادا بھوسے کی بدعنوانی، تاناشاہی، فرقہ پرستی کے خلاف دیئے گئے دھرنے کی معلومات ممبئی ماتو شری پہنچی تو ادھو ٹھاکرے نے سماج وادی لیڈران کو فوری طور پر ملاقات کے لئے ممبئی طلب کیا. سماج وادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد، مہاراشٹر یوا لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، معین اختر، عطاء الرحمٰن رینوکا کل رات ممبئی کیلئے روانہ ہوئے. آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے ممبئی میں ماتو شری بنگلے پر سماج وادی پارٹی کے وفد نے ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی.       اس ملاقات میں شانِ ہند و مستقیم ڈگنیٹی نے مسٹر ٹھاکرے سے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن کی نسبت سے بنائے گئے انڈیا الائنس جس میں آپ کی پارٹی بھی شامل ہے، ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ وقف بورڈ ترمیمی بل کی مخالفت میں آپ کی پارٹی طاقت کا مظاہرہ کرے. جس پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم اس م...

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل

’مڈ ڈے میل‘ میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے زہریلا کھانا کھا کر ہوئے بیمار، سبھی اسپتال میں داخل اسکولی طلبا و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے ’مڈ ڈے میل‘ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن اکثر اس کھانے میں سانپ، چھپکلی، مینڈک اور دیگر زہریلی اشیاء مردہ حالت میں برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ ایک بار پھر جھارکھنڈ کے دُمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورے کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ کچھ طلبا کو الٹیاں ہونے لگیں تو کچھ کو بخار بھی ہو گیا۔ ایک ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کے بیمار پڑنے سے شبہ پیدا ہوا کہ ضرور کھانے میں ہی کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا یہ انتظام آٹھویں درجہ تک کے بچوں کے لی...

مسلم ریزرویشن کے لیے جرانگے پاٹل اور مسلم کمیونٹی متحد ہو کر جد و جہد کرینگی

مسلم ریزرویشن کے لئے جرانگے پاٹل اورمسلم کمیونٹی متحد ہوکرجدوجہد کرے گی نیشنل جنرل سکریٹری انظر خان کی صدارت میں آل انڈیا علماء بورڈکی میٹنگ میں فیصلہ ممبئی (شیخ جاوید ندوی کے ذریعے)سچر کمیٹی، رنگ ناتھ مشرا کمیشن اور محمودالرحمن کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں کو معاشی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی سفارشات کے باوجود مہاراشٹر حکومت اس معاملے میں غیر سنجیدہ ہے۔اس طرح کا اظہار خیال آل انڈیا علماء بورڈ کےنیشنل جنرل سکریٹری انظر خان نے ممبئی میںمنعقدہ آل انڈیا علماء بورڈ کے اجلاس سے کیا۔گذشتہ کئی سالوںسے مسلمانو ںکو ریزرویشن دلانے کے لئے مستقل کوششیں اور جدوجہد جاری ہیں۔ مسلمانوں کے لیے تعلیم اور نوکریوں میں ریزرویشن کی سمت میں فیصلہ کن اقدامات اور مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی غرض سے مسلم کمیونٹی کے دانشوروں، اسکالرز اور قانون سازوں کو مدعو کر آل انڈیا علماء بورڈ نے ممبئی میں ایک اجلا س منعقد کیا۔اجلاس میںمتفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مہاراشٹر میں مسلم کمیونٹی ریزرویشن کے لیے جدوجہد کرے گی اور منوج جارنگے پاٹل اور مس...

نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سےآل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد کی ملاقات

نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سےآل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد کی ملاقات آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے زیرِ اہتمام وقف بورڈ ایکٹ ترمیمی بل کو لیکر مالیگاؤں شہر سے ایک مضبوط آواز کے طور پر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء سرگرم عمل ہے۔صوفیائے کرام، علمائے کرام، معززینِ شہر وکلاء حضرات کے مشوروں کے بعد 12 اگست بروز پیر ہزار کھولی مرحوم شیخ رشید صاحب کے پرانے مکان پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ، وزیرِ مالیات اجیت دادا جی پوار صاحب مرحوم شیخ رشید صاحب کی تعزیت کے لیے تشریف لائے اس موقع پر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظیم اتحادُ الصُوفیاء کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ وقف بورڈ ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجیت دادا پوار صاحب کو میمورنڈم دیا وفد کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے صوفی نورالعین صابری صاحب نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار صاحب سے کہا کہ موجودہ سرکار مسلمانوں کی وقف کردہ املاک کو چھیننا چاہتی ہے وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ کے 44 نکات غیر ضروری ہے  وقف ایکٹ کے ...

کانسٹیبل نے خود کو گولی ماری، مرنے سے پہلے بنائی ویڈیو، کہا - پیسے کے لیے لڑکی اپنی عزت داؤ پر لگا سکتی ہے...

کانسٹیبل نے خود کو گولی ماری، مرنے سے پہلے بنائی ویڈیو، کہا - پیسے کے لیے لڑکی اپنی عزت داؤ پر لگا سکتی ہے... غازی آباد: مراد نگر میونسپل کونسل میں ای وی ایم مشین کی حفاظت کے لیے تعینات کانسٹیبل پمّی نے خودکشی کرلی۔ اس نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے ویڈیو بنائی میں گزشتہ 2 سال سے اس قدر پریشان ہوں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کسی سے نہیں کر سکتا۔ میرے گاؤں میں ایک لڑکی ہے۔ گھر کے سامنے رہتی ہے۔ اس نے پہلے مجھے پھنسایا۔ وہ مجھے 2 سال سے بلیک میل کر رہی ہے۔ میں ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا پا رہا ہوں۔ میں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ پیسے کے لیے کوئی لڑکی اپنی عزت داؤ پر لگا سکتی ہے۔ میں نے اپنی بیوی کے زیور بیچ کر پیسے دے دیئے۔ پھر بھی انہیں سکون نہیں ملا۔ اب بتاؤ پیسے کہاں سے لاؤں؟ میں نے اس لڑکی کی وجہ سے ایک بار زہر بھی کھا لیا تھا۔ میں نے اس کے سامنے ہاتھ پیر جوڑ کر اس سے کہا کہ وہ مجھے معاف کردے، مجھ سے غلطی ہوگئی، لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔ میرے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ ہے موت۔ وہ نہیں مانے گی اور میرے خلاف جھوٹی ایف آئی...

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان کے گھر پہنچی نوئیڈا پولیس، اس معاملہ میں باپ بیٹے کی تلاش، دروازہ پر لگایا نوٹس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک بار پھر تنازعات اور مشکلات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس کو پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کے معاملے میں ایم ایل اے اور ان کے بیٹے کی تلاش ہے۔ آج اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس اے اے پی ایم ایل اے خان کے گھر پہنچی تھی۔ نوئیڈا پولیس امانت اللہ خان کو نوٹس دینے ان کے گھر پہنچی تھی۔ لیکن ایم ایل اے اپنے بیٹے کے ساتھ کئی دنوں سے گھر سے غائب ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا پولیس نے اے اے پی ایم ایل اے کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ نوئیڈا پولیس کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ نوئیڈا پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے امانت الل...

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو

تہاڑجیل سے رہائی کےبعدگھر پہنچے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال،کہا۔کل جنوبی دہلی میں کریں گے روڈ شو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ کل صبح 11 بجے ہنومان جی مندر جائیں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کل جنوبی دہلی میں روڈ شو کریں گے۔ نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آنے کے فوراً بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ سے ان کی عبوری ضمانت کے کاغذات تیار کیے گئے اور وہ لیکر وکلاء تہاڑ جیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو تقریباً 7 بجے تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب سی ایم کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی اپنے شوہر کا خیرمقدم کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے، ایم پی اور کونسلر بھی تہاڑ جیل کے باہر نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے تمام کارکنوں کو تہاڑ جیل کے باہر جمع ہونے کی ہدایت دی ہے۔گھر پہنچتے ہی کارکنوں، ایم ایل ایز اور وزراء کی بڑی تعداد نے...